مظفرآباد ( این این آئی) آزادکشمیر بھر سمیت مظفرآباد میں گزشتہ کئی روز سے بارش نہ ہونے کے باعث کالی کھانسی ،نزلہ ،زکام ،بخار کی وبا پھیل گئی ہسپتالیں بھرنے کے باعث عملہ غائب ؟ادویات نایاب مریض رلنے لگے محکمہ صحت عامہ لاپتہ؟تفصیلات کے مطابق آزادکشمیر سمیت مظفرآباد کے مختلف علاقوں میں گزشتہ رو ز سے بارش نہ ہونے کے باعث ماحولیاتی آلودگی کے باعث کالی کھانسی ،نزلہ ،زکام اور بخار عام ہوگیا جن کے زیادہ تر شکار چھوتے بچے اور بوڑھے بن رہیں ہیں ہسپتالیں بھر گئی ہسپتالوں میں تعینات عملے کی جانب سے مریضوں کے ساتھ بد تمیزی اور تنگ کرنا روز کا معمول بن گیا اوپر سے نہ ادویات اور نہ ہی دس روپے کی سرنج اندر سے ملتی ہے مریض ایک ایک سرینج کے لئے گھنٹوں لائینوں میں کھڑے رہتے ہیں جو کہ محکمہ صحت عامہ کی اور ہسپتال انتظامیہ کی نااہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے محکمہ صحت عامہ آزادکشمیر فوری طور پر نوٹس لیتے ہوئے ہسپتالوں کا قبلہ درست کریں ۔