پیر‬‮ ، 13 جنوری‬‮ 2025 

کن لوگوں میں ایڈز ہونے کا امکان زیادہ ہوتاہے؟ سائنسدانوں نے اہم سوال کا جواب دیدیا

datetime 12  اکتوبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیویارک (نیوزڈیسک)امریکا کی یونیورسٹی آف کیلیفورنیا کے سائنسدانوں نے ایک حالیہ تحقیق میں دریافت کیا ہے کہ نشہ آور اشیااور خصوصا کوکین انسان کے مدافعتی نظام کو تباہ کر دیتی ہے اور اس کا نتیجہ یہ ہوتا ہے کہ اس نشہ کے عادی افراد میں ایڈز کا شکار ہونے کا خدشہ کہیں زیادہ ہو جاتا ہے۔لہذا اگر آپ ایڈز سے بچنا چاہتے ہیں تو ہر قسم کی نشہ آور اشیاءسے پرہیز کریں
تحقیق کاروںکا کہنا ہے کہ محض تین دن کے لئے کوکین استعمال کرنے والوں کے جسم میں مدافعتی خلیوں کا طرز عمل تبدیل ہو جاتا ہے۔ جسم کے مدافعتی نظام کے CD4 T-cells عموما ایڈز جیسے امراض کے خلاف مدافعت کا کام کرتے ہیں لیکن کوکین کا نشہ کرنے والوں میں دیگر مسائل کے علاوہ یہ خلیات بری طرح متاثر ہو جاتے ہیں، ان میں انفیکشن پیدا ہو جاتا ہے، اور یوں ایڈز کے خلاف مدافعت انتہائی کمزور ہونے کے بعد اس بیماری کا خدشہ کہیں زیادہ ہو جاتا ہے۔
اس سے پہلے ایک تحقیق میں سائنسدان ڈاکٹر وٹاکیس یہ دعوی کر چکے ہیں کہ کوکین کے استعمال سے جسم میں CD4 T-cells کی تعداد میں اضافہ ہو جاتا ہے اور یوں ان میں انفیکشن کی شرح بھی بڑھ جاتی ہے۔ یہ اہم تحقیق آن لائن سائنسی جریدے سائنٹیفک رپورٹس میں شائع کی گئی ہے۔



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…