لاہور ( مانیٹرنگ ڈیسک) نئی تحقیق کے مطابق رات کو دیر سے کھانا صحت کے لیے خطرناک ہے جبکہ تاخیر سے کھانا دل کے دورے اور فالج کے امکانات بڑھادیتا ہے ۔ماہرین کی تحقیق کے مطابق رات کو دیر سے کھانا کھا کر فوری سونے سے بلڈ پریشر 10فیصد تک گرجاتا ہے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ اگررات کا کھانا سونے سے دوگھنٹے پہلے کھایا جائے تو خرابی صحت سے بچاجاسکتا ہے ،سائنسدانوں کے مطابق رات کے کھانے کا آئیڈیل وقت 7بجے ہے ۔