پیر‬‮ ، 13 جنوری‬‮ 2025 

خوبصورتی کو نکھارنے کے لئے بیسن کے 5 فوائد

datetime 28  اگست‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بیسن کا نام سنتے ہی ہمارے تصور وذہن میں چٹ پٹے کرارے آلو پیاز کے پکوڑے اور دہی بیسن کے ملاپ سے تیار کی گئی گھٹی مصالحہ دار کڑھی کا ذائقہ منہ میں پانی بھر دیتا ہے۔
یہ غذائی جز بیسن نہ صرف آپ کے زبان کے چٹخار ے کو مزیدار پکوڑوں ،بیسن کے لڈو، بیسن کے حلوے اور دسری انواح اقسام کی لذیذ ڈشز سے تقویت بخشتا ہے۔ بلکہ یہ آپ کی جلد کے تمام مسائل وپریشانی کو دور کرنے کی خصوصیات بھی رکھتا ہے۔

بیسن (چنے کا آٹا) قدیم زمانے سے حسن و خوبصورتی کی حفاظت کے لئے استعمال کیا جا رہا ہے ۔ بیسن خاص طور پر جلد کو گہرائی تک صاف کرنے اور ایکسفولیٹر کا کام کرتا ہے۔ بلکہ حقیقتاََ قدیم سنگھاری ٹریٹمنٹ میں بیسن سب سے اہم جزتصور کیا جاتا تھا۔ خاص طور پر دلہنوں کے جسم پر ان کی دلکشی وجاذبیت کو ابھارنے کے لئے بیسن سے ہی اسکرب کیا جاتا تھا۔ دلہنوں کا اسکرب بیسن، چاول کے آٹے، پسے ہوئے بادام ، دہی اور ہلدی کے اجزاء پر مشتمل ہوتا تھا۔ اس لئے پرانے وقتوں کی دلہنوں کے سراپے میں مصنوعی لیپاپوتی کے بغیر ہی قدرتی چمک دمک قابل دید ہواکرتی تھی۔ شاید یہی وجہ ہے کہ پہلے زمانے میں اتنے جلدی امراض ومسائل بھی جنم نہیں لیتے تھے البتہ حالیہ دورمیں دورسرا شخص کسی نہ کسی چھوٹی موٹی جلدی بیماری میں مبتلا ضرور نظر آتا ہے۔ قدرتی اجزاء کے استعمال سے ان مسائل پر قابو اور چھٹکارا پایا جا سکتا ہے ۔بیسن بھی انہی میں سے ایک قدرت کا انمول تحفہ ہے۔
سونے کی مانند چمکتا سنہرا بیسن آپ کی جلد کو چاندی کیسی دودھیار عنایت بخشنے میں کلیدی کردار ادا کر سکتاہے۔

بیسن پمپلز کے علاج کے لئے نہایت موزوں سمجھا جاتا ہے جلدکی گہری رنگت کا ہلکا کرنے اور جلد پر ماحولیاتی آلودگی کے باعث مٹی گرد، ٹریفک کا دھواں اور جمے ہوئے میل کچیل کو جلد سے صاف کرنے کی تمام خصوصیات اس میں موجود ہیں۔ بیسن جلد کی تمام اقسام کے لئے نہایت مناسب ترین قدرتی سنگھاری جز ہے جو اس کا سب سے اہم واعلیٰ پہلوہے۔ لیکن بیسن کو اپنی جلد پر استعمال کرنے سے پہلے اس بات کی مکمل یقین دہانی کر لیں کہ بیسن باسی یا پرانا نہ ہو، ہمیشہ تازہ باریک پسا ہوا بیسن استعمال کریں۔ ورنہ آپ کی جلد پر خراشیں ڈال کر آپ کو مزید الجھن و پریشانی میں مبتلا کر سکتا ہے۔ تو پھر بیوٹی سلون اور پارلر کو بائے بائے کہہ دیں۔ خوبصورت چمکتی دمکتی جلد حاصل کرنے کے لئے گھر پر بیسن سے اپنے لئے فیس پیک تیار کریں۔ذیل میں آپ کو جلد کی تمام اقسام کے لئے بیسن استعمال کرنے کے طریقے اور فوائد بتائے گئے ہیں جن پر عمل پیرا ہو کر آپ نہایت سستی اور مضراثرات سے پاک قدرتی مصنوعات کو باقاعدگی سے استعمال کرکے اپنی جلد کی صحت اور حسن و دلکشی میں اضافہ پیدا کر سکتی ہیں تو آئیے خوبصورت شخصیت کے مالک بننے کے لئے تیار ہو جائیں۔

1۔ خشک جلد کے لئے:
بیسن صرف چکنی جلد کی حفاظت کے لئے ہی مخصوص نہیں ہے بلکہ یہ حیرت انگیز طور پر خشک جلد کے لئے بھی نہایت بہترین وکار گر ثابت ہوتا ہے بیسن مختلف اقسام کی جلد پر مختلف طریقہ کار کو عمل میں لا کر استعمال میں لایا جاتا ہے۔ عموماََ بیشتر لوگوں کا نظریہ یہی ہے کہ بیسن جلد کی اضافی چکنائی کو جذب کرنے کیلئے استعمال ہوتا ہے ۔ یہ بالکل صحیح ہے لیکن خشک جلد کی حامل خواتین بیسن سے بھر پور استفادہ کر سکتی ہے اس کے لئے آپ کو ذیل میں بتائی جانے والی ٹپس پر عمل کرنا ہوگا ۔ ایک پیالی میں 2 کھانے کے چمچے بیسن لیں اور اس میں دودھ یا بالائی ، شہد اور 1 چٹکی ہلدی پاوٴڈر شامل کر کے بہترین سا پیسٹ بنالیں۔ اب اس فیس پیک کو پورے چہرے پرلگا کر 15 منٹ کے لئے چھوڑ دیں۔ جب پیک خشک ہو جائے تو پانی سے دھو کر صاف کر لیں۔ یہ فیس پیک خشک جلد کی حامل خواتین کے لئے نہایت آئیڈیل ثابت ہوتا ہے۔ یہ جلد سے میل کچیل کو صاف کرنے اور جلد کی نمی کو بر قرار رکھنے میں کافی مدد فراہم کرتا ہے۔ خشک جلد کی حامل خواتین اس فیس کو مہینے میں دوبار ضرور آزما کر دیکھیں آپ اپنی جلد میں خوشگوار تبدیل وفرق محسوس کر یں گی۔
2 ۔ چکنی جلد کے لئے:
چکنی جلد کے لئے بیسن کا پیک نہایت پر اثر ثابت ہوتا ہے۔ جو گلینڈز اضافی آئل پیدا کرتے ہیں انکو جذب کرنے کی خصوصیت رکھتا ہے علاوہ ازیں جلد کو نرم وملائم اور چمکدار بنانے میں بھی معاونت کرتا ہے۔ کسی کیمیائی اجزا سے بھر پور فیس واش یا صابن بار کو استعمال کرنے کے بجائے اگر دن میں دوبار بیسن میں چند قطرے لیموں کے شامل کر کے اس سے منہ دھویا جائے تو چہرہ نکھرا نکھرا نظر آئے گا اور چہرے پر نمایاں ہونے والا آئل بھی کافی حد تک کم ہوجائے گا۔ چکنی جلد کی مالک خواتین کے لئے نہایت آسان فیس پیک بنانے کا طریقہ کار یہ ہے کہ بیسن میں تھوڑے سے قطرے عرق گلاب کے شامل کرکے اس پیک کو چہرے اور گردن پر لگائیں۔ جب پیک خشک ہوجائے تو نیم گرم پانی سے چہرے کو اچھی طرح دھولیں اور تمام بیسن صاف کر دیں۔ آپ اس پیک میں دودھ یا دہی بھی شامل کر کے چہرے پر لگا کر اس کو خوبصورتی کی ابھار سکتی ہیں۔ چکنی جلد کی حامل خواتین اس فیس پیک کو ہفتے میں دوبا استعمال کر سکتی ہیں۔
3۔ کیل مہاسے اور دانوں کے لئے:
دانے اور پھوڑے پھنسیاں جلد کی سطح پر گہرے بدنما داغ دھبے چھوڑ جاتے ہیں۔ ایکنی وپیمپلز کی شکار جلد انتہائی حساس ہو جاتی ہے۔ اور اس کو خصوصی دیکھ بھال اور توجہ کی ضرورت ہوتی ہے۔تو ایکنی اپیمپلز زدہ جلد کے مسائل سے نمٹنے کے لئے بیسن سے تیار شدہ فیس پیک چہرے پر لگائیں۔ بیسن میں شہد کو اچھی طرح مکس کر کے پیسٹ بنالیں اور پورے چہرے پر اپلائی کر لیں۔ فیس پیک خشک ہونے کے بعد پانی سے نہایت نرمی وملائمت کے ساتھ صاف کر لیں۔ آپ اس فیس پیک کو روزانہ کی بنیاد پر لگانے کے عمل کو یقینی بنالیں۔ شہد میں جراثیم سے لڑنے کی قابلیت وصلاحیت موجود ہوتی ہیں جس کی بدولت شہد جلد سے ایکنی و پیمپلز کو کم کرنے اور اسکی روک تھام کرنے میں مدد گار ثابت ہوتا ہے ۔ دوسری صورت میں آپ اس میں صندل پاوٴڈر، ہلدی پاوٴڈر اور عرق گلاب کو مکس کرکے دوسرا پیک تیار کر سکتی ہیں۔ ان تمام پیک کے استعمال سے آپ ایکنی وپیمپلز سے نجات حاصل کرنے میں کامیاب ہو سکتی ہیں
4 ۔ جلد پر داغ دھبوں کیلئے:
داغ دھبے اور نشانات جلد کی ساخت کو ناہموار اور کھر درا بنا دیتے ہیں۔ جبکہ کھلے ہوئے مساموں میں گردوغبار اور گندگی داخل ہوکر پیمپلز کی شکل اختیار کر لیتے ہیں۔چنانچہ بے داغ وشگفتہ جلد پانے کیلئے پمپلز کا علاج کرنا نہایت اہمیت رکھتا ہے ۔ ایکنی وپمیپلز کے داغ دھبوں کوختم کرنے کے لئے بیسن میں کھیرے کا رس شامل کر کے پیسٹ تیار کر لیں اور اس فیس پیک کو پورے چہرے پر اپلائی کر لیں۔ خشک ہو جائے تو نیم گرم پانی سے دھولیں۔ اس پیک کو روزانہ باقاعدگی سے دن میں ایک بار ضرور لگائیں۔یہ چہرے سے بدنما داغ دھبوں کے مٹانے میں معاونت کرے گا اور آپ کی جلد کو جاذب نظر اور تابندہ بنانے میں بھی مدد فراہم کرتا ہے۔ یہ چہرے کی جلد کوتنا ہوا اور جست کرنے میں بھی کافی مدد کرے گا۔ اور آپ کی جلد کو چمکتا دمکتا اور شفاف تاثر فراہم کرے گا۔
5۔ جھلسی ہوئی جلد کیلئے:
صرف یہ ایک پیک تمام اقسام کی جلد کے لئے استعمال ہو سکتا ہے۔ بیسن ،لیموں کا رس اور ہلدی کو خوب یکجان کر کے بلینڈ کر لیں اورعرق گلاب شامل کر کے پیسٹ تیار کر لیں۔ چہرے پر پیک اپلائی کریں اور خشک ہونے کے بعد پانی سے دھولیں۔اس پیک کا روزانہ اک استعمال نہ صرف آپ کی رنگت کو نکھارنے میں مدد کرے گا بلکہ یہ آپ کی جلد کو دلکش وحسین لک عطا کرے گا۔ دھوپ میں جھلسی ہوئی سوختہ جلد اس پیک کے استعمال سے اپنی درست حالت میں واپس لوٹ کر آسکتی ہے اور جلد کی رعنایت بحال ہو سکتی ہے۔ بیسن کو کھانے کے علاوہ اگر اس کو درست ومتوازن طریقہ سے جلد کی حفاظت کے لئے باقاعدگی سے استعمال کیاجائے تویہ آپ کی جلد کی صحت وتندرستی اور خوبصورتی کا ضامن ثابت ہوسکتا ہے۔ صنف نازک ہونے کی حیثیت سے اپنی جلد کا بھر پور طریقے سے تمام سنگھاری نسخوں پر عمل کر کے دھیان رکھیے اور خوش رہنے اور دوسروں کو بھی خوش رکھنے کی کوشش کیجیے۔

موضوعات:



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…