پیر‬‮ ، 13 جنوری‬‮ 2025 

پاکستان میں شادی سے قبل یہ کام کرنا ہوگا، حکمران جماعت نے بڑے اقدام کا فیصلہ کر لیا

datetime 1  اگست‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سینیٹ میں حکمران جماعت مسلم لیگ (ن) کی طرف سے ایک مسودہ قانون پیش کیا جا رہا ہے جس میں یہ تجویز کیا گیا ہے کہ شادی سے قبل بعض بیماریوں سے متعلق خون کے ٹیسٹ کرانا لازمی قرار دیا جائے۔پاکستان میں صحت کے شعبے سے وابستہ ماہرین طویل عرصے سے اس طرح کے قانون کا مطالبہ کرتے رہے ہیں، کیوں کہ اْن کا موقف ہے کہ اس طرح بہت سے موروثی بیماریوں سے بچا جا سکتا ہے۔ پاکستان میں عموماً خاندان ہی میں شادیوں کی وجہ سے کئی موروثی بیماریاں آئندہ نسل میں منتقل ہوتی ہیں جن میں تھیلیسیمیا بھی شامل ہے۔
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے سب سے بڑے سرکاری اسپتال ’پاکستان انسٹیٹویٹ آف میڈیکل سائنسز‘ کے سربراہ ڈاکٹر جاوید اکرم نے وائس آف امریکہ سے گفتگو میں کہا کہ اگر مجوزہ بل منظور ہو گیا تو یہ اْن کے بقول یقینناً یہ ایک خوش آئندہ پیش رفت ہو گی۔’’بہت خوش آئند چیز ہے، اس کو میں سپورٹ کرتا ہوں بہت سارے ممالک میں پہل سے ہے اور اس کے بہت خاطر خواہ نتائج آئے ہیں اس سے تھیلیسیمیا کا خاتمہ ممکن ہو گا۔ اگر یہ ہو جائے تو دیگر بہت سے موروثی بیماریوں کے خلاف مدد ملے گی۔‘‘مجوزہ بل کے تحت شادی سے قبل خون کے بعض ٹیسٹ لازم ہوں گے جن میں تھیلیسیما کے علاوہ ایچ آئی وی ایڈز کے ٹیسٹ بھی شامل ہوں گے۔ تاہم یہ واضح نہیں کہ ایوان میں موجود دیگر سیاسی جماعتوں کی طرف سے اس پر کیا رد عمل سامنے آتا ہے۔ڈاکٹر جاوید اکرم کا کہنا تھا کہ اس مجوزہ قانون کے ممکنہ سماجی اثرات کی بنا پر بعض حلقوں کی طرف سے مخالفت ہو سکتی ہے۔ واضح رہے کہ تھیلیسیمیا خون کی ایک خطرناک بیماری ہے، اگر والدین کے خون میں اس کے جرثومے ہوں تو یہ پیدا ہونے والے بچے میں منتقل ہو کر اسے تھیلیسیمیا کا مریض بنا سکتے ہیں۔اس مرض سے متاثرہ بچوں کو ہر ماہ میں دو مرتبہ انتقال خون کی ضرورت پڑتی ہے اور یہ عمل مسلسل جاری رہتا ہے۔ تھیلیسیمیا سے بچاؤ کے لیے طبی ماہرین اس بات پر زور دیتے ہیں کہ شادی سے قبل لڑکے اور لڑکی کو اس ضمن میں خون کا ایک تجزیہ کروانا چاہیئے۔



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…