اسلام آباد( مانیٹرنگ ڈیسک )سور ج کی روشنی بہت سی نعمتوں میں سے ایک ہے،، اس سے سینکڑوں فوائد حاصل کئے جاسکتے ہیں جب کہ مصنوعی روشنیوں کی زد میں رہنے والوں کی صحت بری طرح متاثر ہوتی ہے،تحقیق کے مطابق کینسر اور خاص طور پر چھاتی کے کینسر کی بڑی وجہ وٹا من Dکی کمی ہے،اگر سورج کی روشنی میں کچھ وقت گزار کے یہ وٹامن حاصل کرلیا جائے تو چھاتی کے کینسر سے بچا جاسکتا ہے۔، جو لوگ سورج کی روشنی سے خود کو بچاتے ہیں ان میں دل اور بلڈ پریشر کے امکانات بڑھ جاتے ہیں،سورج کی روشنی سے دل کی شریانیں کھل جاتی ہیں اور بلڈ پریشر کسی حد تک نارمل رہتا ہے۔،اگر کوئی سورج کی روشنی سے اس کی گرمی سے مکمل طور پر بچنا شروع کردے تو اس کی جلد پر اس کے اثرات مرتب ہونا شروع ہو جاتے ہیں ، اور جلد پیلی پڑنے لگتی ہے۔