اسلام آباد (نیوز ڈیسک) امریکی ماہرین کے مطابق افیون کے گروہ سے تعلق رکھنے والا ایک کیمیکل اوپیوڈ مایوس افراد میں خودکشی کے رحجان کو فوری طور پر کم کرسکتا ہے۔واشنگٹن اسٹیٹ یونیورسٹی کے سائنسدانوں کی جانب سے کیے گئے تجربے میں 40 ایسے افراد کو بیوپرنورفِن کی معمولی مقدار دی گئی جن میں سے 25 افراد باقاعدہ خودکشی کی کوشش کرچکے تھے، ایک ماہ تک دوا دینے کے بعد مریضوں میں خودکشی کا پوائنٹ 20 سے 10 پوائنٹ تک آگیا جس کا تعین سوالنامے سے کیا گیا جب کہ اس دوران 2 افراد نے خودکشی کی کوشش بھی کی تاہم آزمائشی مدت کے بعد تمام مریض بہت اچھی حالت میں دیکھے گئے اور ان میں زندگی ختم کرنے کے خیالات بہت حد تک کم ہوچکے تھے۔ماہرین کے مطابق ابتدائی آزمائش کے بعد معلوم ہوا ہے کہ اس نشہ آور شے میں لوگوں کو خودکشی سے روکنے کی صلاحیت موجود ہے کیونکہ افیون سے کشید کردہ ایک مرکب میں ایسے خواص موجود ہیں جوکسی شخص میں خودکشی کے خیالات کو ٹال سکتے ہیں۔ امریکا میں نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ کی ڈاکٹرزکے مطابق اب تک خودکشی سے روکنے یا اس کی خواہش ٹالنے والی کوئی بھی دوا نہیں بنائی جاسکی ہے اور اس دوا کی بہت ضرورت ہے۔
فی الحال خودکشی کا علاج مایوسی دور کرنے والی دواو¿ں اور نفسیات دانوں کی گفتگو سے دور کرنے کی کوشش کی جارہی ہے لیکن 6 سے 8 ہفتوں بعد ہی کچھ کامیابی ملتی ہے لیکن اس کیمیکل سے مریض میں خودکشی کے خیالات بہت حد تک کم کرنے میں مدد مل سکتی ہے اور اس کے اثرات ایک ہفتے میں ہی ظاہر ہونا شروع ہوجاتے ہیں۔ افیون کے کئی گروپ ہیں جن میں بیوپرنورفِن سب سے کم شدت رکھتا ہے اور اس کا استعمال مضرِ صحت لت کی وجہ بھی بن سکتا ہے کیونکہ یہ ایک نشہ آور ادویہ میں شامل ہے۔ تاہم دیگر ماہرین نے کہا ہے کہ اس دوا کا محفوظ استعمال یقینی بنانے اور اس پر مزید تحقیق کی ضرورت ہے۔واضح رہے کہ خودکشی پاکستان سمیت پوری دنیا ایک سنگین مسئلہ ہے اور امریکا میں سالانہ ایک کروڑ افراد خودکشی کے بارے میں سوچتے ہیں جب کہ 10 لاکھ افراد اپنی زندگی ختم کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔
خود کشی سے روکنے والی دوا تیار
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
فلم میں بھی ہارنے سے انکار
-
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا امکان
-
پیٹرول کی قیمتوں میں150روپے فی لیٹر سے بھی زیادہ کمی کا امکان ہے، بڑا دعوی سا منے آگیا
-
پاکستان نے اسرائیلی جاسوسوں کو کس طرح چکما دیکر امریکا ایران معاہدہ محفوظ بنایا؟
-
بجلی کے بلوں میں بڑی تبدیلی
-
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 100 روپے تک کمی کا امکان
-
اسرائیل نے 8 جون کو ایران پر بڑا فضائی حملہ کیوں روکا؟ اسرائیلی ائیر چیف کا انکشاف
-
وفاقی کابینہ میں بڑے پیمانے پر تبدیلیوں کافیصلہ، محسن نقوی کو وزیر خارجہ بنائے جانے کا امکان
-
وزیراعظم شہبازشریف کا دورہ سوئٹزرلینڈ منسوخ،وجوہات سامنے آ گئی
-
راولپنڈی، کزن کی گھر میں گھس کر کزن سے زیادتی، ویڈیو وائرل کردی
-
بارشوں کا نیا سلسلہ شروع
-
تین میں سے ایک بالغ پاکستانی ذیابیطس سے متاثر ،وجہ بھی سامنے آ گئی
-
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 20 جون سے بڑی کمی کا امکان
-
عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں حیران کن کمی



















































