اسلام آباد (نیوز ڈیسک )دنیا بھر کے اعدادوشمار یہی بتاتے ہیں کہ جوں جوں خواتین میں تعلیم کی شرح بڑھتی ہے، اسی حساب سے ان میں بچے پیدا کرنے کی شرح کم ہوتی جاتی ہے اور ماہر سماجیات فلپ کوہن کا اس سلسلے میں کہنا ہے کہ زیادہ تعلیم کی حامل خواتین کے پا س بچوں کی پیدائش کی نسبت دیگر کئی مثبت نتائج والے کام کرنے کے مواقع ہوتے ہیں۔ ”دی واشنگٹن پوسٹ“ کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اب ایسا نہیں ہے اور پیو ریسرچ سنٹر کی تازہ ترین تحقیق کا حوالہ دیا گیا ہے جس میں حیران کن حقیقت سامنے آئی ہے کہ امریکا میں اعلی ٰ تعلیم یافتہ خواتین پہلے کی نسبت زیادہ تعداد میں مائیں بن رہی ہیں اور بڑے خاندان کی تشکیل کی طرف مائل ہو رہی ہیں۔40سے 44برس کی عمر کی خواتین میں بچے نہ ہونے کی شرح ایک دہائی میں سب سے کم سطح پر آ چکی ہے