اسلام آباد (نیوز ڈیسک )تناﺅاور مایوسی ایسی کیفیات ہے جس سے ہر ایک کا سامنا ہوتا ہے مگر یہ آپ کو قبل از بوڑھا بھی بناسکتی ہیں۔یہ انتباہ امریکا میں ہونے والی ایک نئی طبی تحقیق میں سامنے آیا ہے۔کیلیفورنیا یونیورسٹی کی تحقیق کے مطابق کسی صدمے کے بعد کا تناﺅ بڑھاپے کی جانب سفر کو تیز کردیتا ہے۔صدمے یا چوٹ کے نتیجے میں یہ عارضہ جسے پی ایس ٹی ڈی بھی کہا جاتا ہے، لاحق ہوسکتا ہے جو انسان کی زندگی میں سے کئی برس کم کردیتا ہے۔تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ صدمے کے بعد کا تناﺅکروموسومز میں موجود ٹیلومیئرز کو نقصان پہنچاتا ہے جس کے نتیجے میں بڑھاپا قبل از وقت طاری ہونے لگتا ہے۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں