ہفتہ‬‮ ، 12 جولائی‬‮ 2025 

آنکھ کے موتیے کا بغیر آپریشن علاج دریافت

datetime 6  ‬‮نومبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن(نیوز ڈیسک)آنکھوں کی بیماری موتیا بند سے ہر سال سینکڑوں افراد بینائی کی کمزوری اور اندھے پن کا شکار ہوتے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق اب تک موتیا بند کی بیماری کا واحد علاج صرف آپریشن ہی تھاجس کی مدد سے آنکھ کا متاثرہ لینز ہٹا کر اس کی جگہ مصنوعی پلاسٹک کا بنا ہوا لینز لگایا جاتا تھا۔تاہم اب سائنسدان آنکھوں کی بیماری موتیا بند کا سرجری کے بغیرعلاج دریافت کر چکے ہیں۔موتیا بند کے علاج کیلئے آنکھوں میں استعمال کیے جانے والے قطرے ایجاد کیے گئے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق آنکھ میں قطروں کا استعمال آپریشن کے مقابلے میں قدرے سستا طریقہ علاج ہے۔اس معجزاتی تھراپی میں ایک ایسا کیمیکل استعما ل کیا گیا ہے جو بینائی کو دھندلا کرنے والے پروٹین کے ذرات کو اکٹھا ہونے سے روکتا ہے۔رپورٹ کے مطابق تجربات سے یہ بات ثابت ہو چکی ہے کہ 65سال کی عمر کے تقریباً 2.5ملین افراد کا علاج اب بغیر آپریشن آئی ڈراپس کے استعمال سے ممکن ہو سکے گا۔برطانوی طبی ماہرین کے مطابق مذکورہ طریقہ علاج سے سینکڑوں اندھے پن کا شکار افراد کی بینائی واپس آچکی ہے۔ڈرہم یونیورسٹی کے ماہر امراض چشم پروفیسر رائے قوئینلین کے مطابق اس طریقہ علاج کے دریافت ہونے سے دنیا بھر میں موجود لاکھوں آنکھوں کی بینائی سے محروم ہوتے افراد کو امید کی ایک نئی کرن نصیب ہوئی ہے۔واضح رہے برطانیہ میں ہر سال تقریباً300,000موتیا بند کے مرض میں مبتلا افراد کا آپریشن کیا جاتا ہے

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کاش کوئی بتا دے


مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…