اسلام آباد(نیوز ڈیسک)فشار خون یا بلڈ پریشر کو خاموش قاتل بھی کہا جاتا ہے جو آہستہ آہستہ جسم کو مختلف امراض کا شکار کرکے موت کی جانب لے جاتا ہے خاص طور پر اس کے شکار افراد میں شدید غصہ دماغ کو جانے والی شریان کے پھٹنے کا خطرہ بڑھا دیتا ہے جس سے فالج جیسا مرض لاحق ہوسکتا ہے۔مگر کیا آپ کو معلوم ہے کہ آپ کو ہائی بلڈ پریشر کا خطرہ کب لاحق ہوتا ہے اور آپ کو اس کے بارے میں معلوم بھی نہیں ہوتا؟آسان الفاظ میں کچھ چیزیں ایسی ہوتی ہیں جو آپ کو بلڈ پریشر کا مریض بنا دیتی ہیں حالانکہ بظاہر وہ بے ضرر نظر آتی ہیں۔
ادویات
متعدد ادویات آپ کا بلڈ پریشر بڑھانے کا باعث بن سکتی ہیں، ان میں سکون آور ادویات، ناک کھولنے والی ادویات، مانع حمل گولیاں اور درد کش ادویات۔ یہ بات ہوسکتا ہے آپ کے لیے حیران کن ہو سوجن کو کنٹرول کرنے والی ادویات بھی آپ کو بلڈ پریشر کے مرض کی جانب لے جاسکتی ہیں۔ تو جو افراد ان ادویات کا استعمال کرتے ہیں ان کے لیے طبی ماہرین کا مشورہ ہے کہ وہ بلڈ پریشر کو چیک کرانا معمول بنالیں خاص طور پر اس صورت میں جب ادویات کا استعمال طویل عرصے کے لیے ہو۔
ہربل سپلیمنٹس
قدرتی ادویات کے بھی مضر اثرات جسم پر مرتب ہوسکتے ہیں اور کئی بار وہ یا تو آپ کے بلڈ پریشر یا آپ کی بلڈ پریشر کی ادویات کے اثرات کو متاثر کرتی ہیں۔ اگر تو آپ کسی قسم کا ہربل سپلیمنٹ استعمال کررہے ہیں اور فشار خون کا علاج بھی کروا رہے ہیں تو ضروری ہے کہ آپ کو ڈاکٹر کو معلوم ہے کہ آپ کونسا ہربل سپلیمنٹ استعمال کررہے ہیں کیونکہ یہ بلڈ پریشر پر کنٹرول کے لیے بھی بہت ضروری ہے۔
نیند کی کمی
طبی تحقیقی رپورٹس کے مطابق رات کو چھ گھنٹے سے کم نیند ہائی بلڈ پریشر کا مریض بنانے کا باعث بن سکتی ہے یا اگر پہلے ہی فشار خون کے شکار ہیں تو یہ عادت اس عارضے کو بدترین بناسکتی ہے۔ محققین کا ماننا ہے کہ مناسب نیند تناوکا باعث بننے والے ہارمون اور اعصابی نظام کو کنٹرول میں رکھنے کے لیے بہت اہم ہے۔ یہ دونوں عناصر صحت مند بلڈ پریشر کو برقرار رکھتے ہیں۔ تو روزانہ رات کو سات سے آٹھ گھنٹے کی نیند کو معمول بنالینا چاہئے۔
میٹھے مشروبات کا استعمال
کولوراڈو یونیورسٹی کی ایک تحقیق کے مطابق جو مرد و خواتین زیادہ کولڈ ڈرنکس کا استعمال کرتے ہیں ان میں ہائی بلڈ پریشر میں مبتلا ہونے کا خطرہ بھی زیادہ وہتا ہے۔ سوڈا، فروٹ ڈرنکس، اسپورٹس ڈرنکس اور فلیور واٹر میں چینی کا استعمال بہت زیادہ ہے اور حیرت انگیز طور پر یہ بلڈ پریشر کے لیے قاتل ثاب ہوتا ہے۔ اگر آپ بلڈ پریشر کو کنٹرول میں رکھنے کے لیے کسی مشروب کا استعمال کرنا چاہتے ہیں تو روزانہ تین کپ بغیر دودھ کی چائے فشار خون میں نمایاں کمی لانے کا باعث بن سکتی ہے۔
ذہنی تناو
طبی ماہرین اب بھی ذہنی تناواور بلڈ پریشر کے درمیان لنک کو تلاش کررہے ہین مگر یہ بات یقینی ہے جب آپ تناوکا شکار ہوتے ہیں تو عارضی طور پر بلڈ پریشر بھی اوپر کی جانب چلا جاتا ہے۔ طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ جب آپ تنا? کا شکار ہوتے ہیں تو اس بات کے امکانات زیادہ ہوتے ہیں زیادہ کھاتے اور پیتے ہیں جبکہ نیند پوری نہیں ہوتی اور یہ سب فشار خون بڑھانے کا باعث بن سکتا ہے۔ علاوہ ازیں اگر آپ تناو کا شکار ہے تو اپنا خیال رکھنے کی صلاحیت بھی متاثر ہوتی ہے تاہم ورزش اور مراقبے وغیرہ کے ذریعے نہ صرف تناوبلکہ بلڈ پریشر کو بھی کم کیا جاسکتا ہے۔
ہائی بلڈ پریشر کا سبب بننے والے 5 گمنام وجوہات
6
نومبر 2015
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں