اتوار‬‮ ، 13 جولائی‬‮ 2025 

دانتوں کے درد سے چھٹکارے کے آسان نسخے

datetime 6  ‬‮نومبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن(نیوز ڈیسک)دانتوں کا درد کوئی بھی ٹھنڈی گرم چیز کھانے سے کسی بھی وقت ہوسکتاہے اور اگر آپ ڈاکٹرسے رجوع کرنے کے قابل نہ ہوں توفوری طورپر باورچی خانے جائیں اوراِن میں سے کوئی نسخہ آزمائیں۔ ایک گلاس پانی میں ایک چمچ نمک حل کر کے اس سے اچھی طرح کلیاں کریں اس طرح درد ،مسوڑھوں کی سوجن اور منہ کی بد بو ختم ہوجائے گی۔ کالی مرچ کو پیس کر چند قطرے پانی ڈال کر پیسٹ بنا لیں اور اسے درد والی جگہ پر لگا لیں۔ لہسن کی ایک آدھ گٹھی چبانے سے بھی دانت کا درد دفع ہو جائے گا۔اس کا نمک کے ساتھ پیسٹ بنا کر بھی متاثرہ جگہ پر لگا یا جاسکتا ہے۔ دانت کے درد کیلئے لونگ سے بہتر حل شاید ہی کوئی ہو متاثرہ دانت پر لونگ رکھ کرمنہ کو کچھ دیر بند رکھیں، آپ لونگ اور ذیتون کے تیل کا پیسٹ بنا کر بھی متاثرہ جگہ پر لگا سکتے ہیں یا پھر لونگ کا تیل روئی میں بھیگو کر اسے دانت پر رکھ سکتے ہیں۔ پیاز کو چبانے یا دانتوں میں رکھنے سے بھی درد کم ہو جاتا ہے کیونکہ یہ جراثیموں کو ختم کرتا ہے۔ روئی کو بھگو کر اس پر تھوڑا سا بیکنگ سوڈا لگا لیں اور متاثرہ جگہ پر دانتوں میں رکھیں۔ دانتوں سے خون آنے اور مسوڑوں کی سوجن کیلئے ہینگ کا استعمال بھی کیا جا سکتا ہے۔چٹکی بھر ہینگ کو کھوڑ میں ڈالیں یا لیمن جوس کے ساتھ پیسٹ بنا کر متاثرہ جگہ پر لگا لیں۔

مزیدپڑھیئے :جیوکے معروف اینکرکاریحام خان کوسونے کے ہارکاتحفہ ،جوطلاق کی وجہ بنا
مزیدپڑھیئے :کرسٹینابیکرنے عمران خا ن کے لئے اسلام کیوں قبول کیا۔۔؟

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کاش کوئی بتا دے


مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…