لندن(نیوزڈیسک)جب ہمیں زکام کے ساتھ تیز بخار ہوتا ہے تو ہمارے حسیات کافی متاثرہوتے ہیں اور بالخصوص چکھنے اور سونگھنے کی حس بالکل خراب ہوجاتی ہے لیکن اسے ٹھیک کیا جاسکتا ہے،آئیے آپ کو زکام کے دوران منہ کے برے ذائقے کوجلد ٹھیک کرنے کے ریقے بتاتے ہیں۔
زیادہ سے زیادہ پانی کا استعمال
زکام میں بخار کی وجہ سے جسم میں پانی کی کمی ہونے لگتی ہے اور منہ کا ذائقہ سب سے پہلے اس سے متاثر ہوتا ہے لہذا زیادہ سے زیادہ پانی کا استعمال کریں۔اگر پانی کا ذائقہ کڑوا لگے تو قہوہ میں چینی ڈال کر استعمال کرلیں لیکن پانی کے استعمال میں کمی ہرگز مت کریں۔
سیب کے سرکے کااستعمال
یہ سرکہ کافی کھٹا ہوتا ہے لیکن یہ زکام کے دوران استعمال کیا جائے تو شاندار نتائج دیتا ہے۔ایک یا دو چمچ سیب کا سرکہ لے کر اسے ایک کپ پانی میں ڈالیں اور چاہیں تو شہد بھی شامل کرلیں۔ چند ہی دنوں میں آپ کو زکام اور کڑوے پن سے نجات مل جائے گی۔
سوپ کا استعمال
زکام کے دوران زیادہ سے زیادہ سوپ کا استعمال کریں۔مرغی اور گوشت کی یخنی بھی منہ کے ذائقے کو جلد ٹھیک کرتی ہے اور ساتھ زکام کو ٹھیک کرنے میں کافی مدد دیتی ہے۔آپ کوچاہیے کہ زکام اور گلے درد کو جلد ٹھیک کرنے کے لئے نمک والے پانی غرارے کریں۔اس سے منہ کا ذائقہ بھی ٹھیک ہوگا اور ساتھ ہی گلے کو بھی آرام ملے گا۔
زکام کے بعد ہر چیز بدزائقہ کیوں ہوجاتی ہے
6
نومبر 2015
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں