اسلام آباد(نیوز ڈیسک )سائنسدانوں کی تازہ تحقیق کے مطابق اگر آپ کو لوگوں کو پہچاننے میں مشکل پیش آتی ہے تو آپ ایک ذہنی بیماری کی کیفیت” پروسوپگنوشیا“ میں مبتلا ہیں۔ایک اندازے کے مطابق 2 فیصد لوگ ذہنی بیماری کی اس کیفیت میں مبتلا ہوتے ہیں۔ ماہرین کے سروے کے مطابق بہت سے افراد ایسے ہوتے ہیں جنہیں اپنے دوستوں،رشتہ داروں کو پہچانے میں مشکل ہوتی ہے۔ایسے افراد لوگوں کو ان کے رویوں،چال،بالوں کے سٹائل آواز ارو کپڑے کے پہننے کے سٹائل سے پہچانتے ہیں۔تاہم لوگوں کو پہچاننے کے لیے ایسی حکمت عملی کا استعمال ہمیشہ کامیاب نہیں ہوتا۔اکثر لوگ شرمندگی کے باعث سماجی حالات کو نظر انداز کرتے ہیں۔ ذہنی بیماری پروسوپگنوشیا کا ابھی تک کوئی علاج سامنے نہیں آیا مگر ماہرین نے اس بیماری سے نمٹنے کے لیے متبادل راستہ تلاش کر لیا ہے۔ ماہرین کے مطابق ان کی تیار کردہ 20 سوالوں پر مشتمل فہرست لوگوں کو اپنی ذہنی کیفیت پر قابو پانے میں اہم ثابت ہو گی۔ سوالات کی اس فہرست میں لوگوں سے پوچھے جانے والے سوالوں میں ”میں اکثر اجنبی کو پہلی ملاقات میں ہی پہچاننے کی کوشش کرتا ہوں“ اور دیگر سوالات ”جب میں سکول میں تھا تو اپنے کلاس فیلوز کو نہیں پہچان سکتا تھا یا جب لوگ اپنے بالوں کا،پہناوے کا سٹائل بدلتے ہیں تو پہچاننے میں دشواری کا سامنا ہوتا ہے، شامل کیے گئے ہیں۔اس تحقیق کے سر براہ کا کہنا تھا کہ ذہنی بیماری کی اس کیفیت کی خطرناک حالت یہ ہے کہ اس بیماری میں مبتلا شخص اپنے خاندان اور دوستوں کو نہیں پہچان سکتا۔اس بیماری سے ان کی زندگی پر بہت برے اثرات مرتب کرتی ہے۔ان کا کہنا اس بیماری میں مبتلا شخص کی حالت کو سمجھ کر اس کی اس بیماری کے ساتھ مقابلہ کرنے میں ساتھ دینا چاہیے۔