ہفتہ‬‮ ، 12 جولائی‬‮ 2025 

بڑھتی سردی میں بخار اور کھانسی سے نجات کا آسان اور دلچسپ علاج

datetime 3  ‬‮نومبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک ) سردی کی آمد آمد ہے اور جیسے جسیے درجہ حرارت گر رہا ہے لوگوں میں کھانسی، نزلہ و زکام اور بخار کی بیماریاں بڑھ رہی ہیں اور جو لوگ ایسی صورتحال میں ڈاکٹرز سے رجوع نہیں کرنا چاہتے ان کے لیے ایک نئی تحقیق میں یہ دعویٰ کیا گیا ہےکہ جرابوں اور پیاز کے ذریعے ان بیماریوں سے چھٹکارا حاصل کیا جاسکتا ہے۔
آسٹریا کے ماہر طب کیرن برنڈل اور آرٹ ڈائریکٹر نیسی ہوفر نے اپنی کتاب میں دلکش تصاویر کے ساتھ ایسی گھریلو تراکیب بتائی ہیں جو کم خرچ اور وقت میں بخار اور کھانسی کو بھگا دیتی ہیں۔
بخار کا علاج:
جب بخار بالخصوص بچوں کو بستر پر لٹا دیتا ہے تو ایسے میں کڑوے سیرپ اورموٹی گولیاں زہر کی طرح لگتی ہیں لیکن اب اس کے استعمال کی ضرورت نہیں بس اپنے موزوں کو سرکے میں ڈبوئیں اور پہن لیں اس سے کچھ ہی دیر میں بخار کم ہونے لگے گا۔ کچھ لوگوں کو یہ طریقہ کچھ عجیب لگے گا لیکن تیز بخار میں یہ ایک تیر بہ ہدف نسخہ ہے۔ اس نسخے کو بنانے کے لیے 500 ملی لٹر پانی، 2 چمچے سرکہ، 2 اون والی جرابیں اور 2 تولیے لے لیں اب سرکے اورپانی کو ملا کر اس میں تولیہ اور جرابے ڈبولیں پھر تولیے کو سر پر رکھیں اور جرابیں مریض کو پہنا دیں جب کہ بستر کو گیلا ہونے سے بچانے کے لیے خشک تولیہ اس کے گرد لپیٹ دیں۔ 45 منٹ بعد بھی اگر بخار کم نہ ہوتو دوبارہ جرابوں کو بھگو کر پہنا دیں اس سے بہت جلد بخار اتر جائے گا۔
کھانسی سے نجات:
کھانسی سے نجات کی یہ ایک آسان اور بالکل نئی ترکیب ہے جس کے لیے 500 ملی لیٹر دودھ لے کر اس میں 2 بڑے پیاز اور ایک شہد کا چمچہ ڈال دیں، اب دودھ کو ساس پین میں ڈال کر گرم کریں اور کچھ دیر بعد اس میں پیاز ڈال دیں لیکن کچھ ہی دیر بعد اسے اتار لیں اور 20 منٹ تک ٹھنڈا ہونے دیں اس کے بعد اسے کپ میں ڈال کر اس میں ایک چمچہ شہد ڈال دیں اور پی لیں۔ اگر ا?پ یہ تمام دودھ ایک ہی وقت میں نہ پی سکیں تو رکھ دیں اور کچھ دیر بعد دوبارہ گرم کر کے پی سکتے ہیں۔ پیاز میں اینٹی بیکٹریا اور اینٹی انفلیمیٹری خصوصیات موجود ہوتی ہیں اور شہد اس کو مزید بڑھا دیتا ہے جب کہ یہ محلول انسان کے نظام مدافعت کو مضبوط کرتا ہے اورکھانسی اور بخار کو کم کرنے میں مدد گار ہوتا ہے۔
قبض کا علاج:
اس نسخے کو بنانے کے لیے 125 گرام پنیر، ایک چھیلا ہوا سیب، ایک چمچہ رات بھر بھگویا السی کا روغن اور ایک چمچہ شہد لے لیں اب سب سے پہلے پنیر کو پیالے میں ڈال کر اس میں سیب، روغن السی اور شہد مکس کردیں اسے اچھی طرح ہلائیں اور کچھ پانی ملاکر پی لیں۔ یہ ا?میزہ نظام ہاضمہ کو بہتر بنا کر قبض کے خاتمہ کردیتا ہے۔
پیٹ کاپھولنا اور گیس:
2 چمچے اجوائن، 2 چمچے سویا، 2 چمچے سونف اور 250 ملی لیٹر پانی لیں۔ ترکیب بنانے کے لیے تمام سونف، اجوائن اور سویا کو کوٹ لیں اور اس میں سے 2 چمچے ایک کپ میں ڈال کر اس میں ابلتا ہوا پانی ڈال لیں اور 10 منٹ بعد بغیر چینی ملائے پی لیں جب کہ باقی مکسچر کو ٹھنڈی جگہ پر دیں تاکہ دوبارہ استعمال کیا جا سکے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کاش کوئی بتا دے


مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…