اسلام آباد(نیوز ڈیسک )موجودہ دور میں زیادہ تر لوگ سب سے زیادہ عام بیماری حافظے کی کمزور ی میں مبتلا ہیں لیکن ان افراد کیلئے خوشخبری ہے کہ وہ اپنی رفتہ رفتہ کھو جانے والی یادداشت کو ان پانچ سادہ نکات پر عمل کرکے اسے کھونے سے بچاسکتے ہیں۔
ہمیشہ متوازن غذا کا استعمال کریں
ہمیشہ ایسی صحت مند غذا کا استعمال کریں جو نہ صرف آپ کے دماغ بلکہ آپ کے جسم کو بھی بہتر طریقے سے فعال رکھ سکے۔ سبزیوں اور اناج کا استعمال اپنی عادت بنائیں۔کم چکنائی والی پروٹین اور بغیر چربی گوشت ،مرغی اور مچھلی کا استعمال کریں۔
فاسٹ فوڈ سے دور رہنے کی کوشش کریں۔
اپنی نیند ہرصورت مکمل کریں
نیند کا یادداشت میں اہم کردار ہے ، روزانہ کم ازکم 7سے 8گھٹنے سونا اپنا معمول بنالیں۔
ورزش کریں
روزانہ کی ورزش آپ کی یادداشت کو بہتربنانے کے علاوہ آپ کا وزن کم کرنے ، پیچیدہ پرانی بیماریوں کے خاتمے ، دل کے عارضے اور شوگر وغیرہ سے بچانے میں فائدہ مند ثابت ہوگی۔
ہمیشہ اپنے منصوبوں کو کاغذ پر اتاریں
جو کام آپ تکمیل دینا چاہتے چاہتی ہیں ان کو ایک کاغذ پر نوٹ کرلیں اور اس نوٹ کو اپنے گھر کے دروازے اور ریفریجریٹر پر لٹکا دیں۔کام مکمل ہونے کے بعد بے شک اسے اتار لیں۔
ذہنی طورپر چست رہیں
آپ کی جسمانی صحت کی طرح آپ کی دماغی صحت کا چست رہنا بھی ضرور ی ہے۔پزل گیمز جیسے کراس ورڈ پزل وغیرہ کھیلیں۔ اس طرح آپ کے دماغ کی ورزش سے آپ کی یادداشت بھی بہتر ہوجائے گی۔
کمزور یادداشت سے چھٹکارے کیلئے ان 5سادہ نکات پر عمل کریں
3
نومبر 2015
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں