کراچی(نیوز ڈیسک)ماہرین امراض اطفال کاکہنا ہے کہ بچوں میں سانس کی بیماریاں عام ہیں اور ہر سال ہزاروں بچے نمونیا کے باعث انتقال کر جاتے ہیں۔ ہمیں ایسے اقدامات اور تدابیر کی انتہائی ضرورت ہے جن سے ان بچوں کی زندگی بچائی جا سکے اور اس کے ساتھ ساتھ سانس کی دیگر بیماریوں کی مناسب دیکھ بھال کر کے بچوں کی تکلیف کم کی جا سکے۔ماہرین نے بچوں میں بیماریوں کے موضوع پر پاکستان پیڈیا ٹرک ایسوسی ایشن کے دفتر میں منعقدہ ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بچیکی صحت کی بنیاد نوزائیدہ بچے کو ماں کا دودھ اور حفاظتی ٹیکوں کا پورا کورس کراکر رکھی جاتی ہے اس کے علاوہ خصوصاً دیہاتی علاقوں میں تنگ گھر زیادہ افراد اور گھروں کی بناوٹ بھی نمونیے کی بیماری کوبڑھاتی ہے۔ ماہرین میں پروفیسر غفار بلو، پروفیسر اقبال میمن، پروفیسر جلال اکبر، ڈاکٹر خالد شفیع اور پروفیسر ایم ا ے لال شامل تھے۔