منگل‬‮ ، 29 اپریل‬‮ 2025 

قدرتی مشروبات۔۔۔ صحت اور خوبصورتی کا راز

datetime 2  ‬‮نومبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)مشروبات آپ کو تروتازہ کردیتے ہیں۔ سبزیوں اور پھلوں سے بنے مشروبات ہر موسم میں پیئے جا سکتے ہیں۔ یہ نہ صرف خوش ذائقہ ہوتے ہیں بلکہ صحت پر بھی انتہائی مثبت اثرات مرتب کرتے ہیں۔ کیمیکل اور مصنوئی ذائقوں سے بننے والے مشروبات سے بہتر ہے کہ گھر میں اپنے من پسند پھل یا سبزی کا جوس بنا کر خود بھی پئیں اور اپنے گھر والوں کو بھی پلائیں۔ جس طرح ہر سبزی اور پھل کے الگ الگ فائدے ہوتے ہیں اس طرح ان سے بننے والے مشروبات بھی اپنے اندر منفرد خصوصیات اور افادیت رکھتے ہیں۔کوئی جوس رنگ گورا کرتا ہے تو کوئی معدے کے لیے مفید ہوتا ہے۔ اگر آپ کو اب مشروبات کے اصل فوائد کا پتا چل جائے تو آپ ذائقے کے ساتھ ساتھ اپنی جسمانی ضرورت کے حساب سے ان کا انتخاب کر سکتے ہیں۔اگر آپ ذائقے کے ساتھ ساتھ صحت بخش مشروبات سے لطف اندوز ہونا چاہتے ہیں تو ہمیں یقین ہے کہ مندرجہ ذیل تراکیب آپ کو ضرور پسند آئیں گی
1۔ چمکدار اور صحت مند جلد کے لیے
ایک لیمبو لیں اسے چھیل کر اسے جوسر میں ڈال دیں۔ اس میں آدھا ہرا سیب ، ایک کھیرا اور ایک چھوٹی گڈی پودینے کی کاٹ کر ڈال دیں۔ یہ مشروب وٹامنز اورمعدنیات سے بھرپور ہے جوکہ جلد کو چمکدار بنانے کے لیے انتہائی ضروری ہے۔
2۔ قوت مدافعت بہتر بنانے کے لیے
ایک کپ تازے انناس لیں۔ اس میں ایک چھلا ہوا لیمبو، آدھا ٹکڑا ادرک اور تھوڑے پودینے کے پتے شامل کرکے بلینڈر میں بلینڈ کرلیں۔ اس سے نہ صرف آپ کی قوت مدافعت مضبوط ہوگی بلکہ یہ نظام ہضم کے لیے بھی فائدے مند ہے۔ اس مشروب میں وٹامن سی اور اینٹی آکسیڈنٹ وافر مقدار میں موجود ہے۔ ادرک کا استعمال صبح کو ہونے والی تھکاوٹ اور اضطرابی کیفیت کو دور کرتا ہے۔
3۔ فوری طاقت حاصل کرنے کے لیے
ایک سے دو چقندر ، تین گاجریں ، آدھا لال سیب اور آدھا ٹکڑا ادرک کاٹ کر اس کو بلینڈ کرلیں۔ اس سے آپ سارا دن چست وتوانا رہیں گے۔ یہ سرخ رنگ کا شربت نہ صرف آپ کی بھوک مٹاتاہے بلکہ اس میں موجود چقندر جسم کو فوری طاقت اور توانائی پہنچاتاہے۔ تو اب آپ جب بھی دوپہر میں کام کرتے کرتے تھکاوٹ محسوس کرنے لگیں تو یہ جوس بنا کر پئیں۔ باقی کے پورے دن آپ کو کسی قسم کی تھکن محسوس نہیں ہوگی۔
4۔ امراض قلب سے محفوظ رہنے کے لیے
آدھا کپ کٹا ہوا پپیتا، آدھا کپ انناس، تین اسٹرابیریز، آدھا چھوٹا چمچ ناریل کا تیل اور ایک مٹھی کاجو ڈیڑھ کپ ناریل پانی کے ساتھ بلینڈ کرلیں۔ یہ جوس بہترین اینٹی آکسیڈنٹ خصوصیات رکھتا ہے اس کا ذائقہ بہت زبردست ہوتا ہے۔ اس سے آپ کا دل کئی موزی بیماریوں سے محفوظ رہتا ہے۔
5۔ سردی سے بچنے کے لیے
دو ناشپاتیاں ، تین چوتھائی ادرک، ایک بڑا چمچ شہد ، ایک چٹکی پسی ہوئی دارچینی اور ڈیڑھ کپ دودھکے ساتھ بلینڈ کرلیں۔ سردیوں کے موسم میں اسے گرم گرم پی لیں یہ آپ کے جسم کو قوت بخشے گا اوراس موسم میں آپ کو چست اور توانا رکھے گا۔
6۔ ذیابیطس کے مریضوں کے لیے
چھ تازہ اسٹرابیریز لیں۔ اس کے ساتھ ایک بڑاکھیرا (چھیل اور کاٹ کر )، ایک بڑاسیب کاٹ کر او ر دو درمیانے سائز کی گاجریں شامل کرلیں۔ ان تمام اجزا کو بلینڈر میں برف کے ساتھ بلینڈ کرلیں۔ یہ مزیدار مشروب گلوٹن فری ہے اور ذیابیطس کے مرض میں مبتلا افراد کے لیے مفید ہے

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



27فروری 2019ء


یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…