لاہور (نیوز ڈیسک ) پاکستان کے نامور گلوکار و سماجی شخصےت شہزاد رائے نے کہا ہے کہ پاکستان مےں آئرن اور وٹا منز کی کمی کے باعث چھوٹے بچوں کی صحت پر برا اثر پڑرہا ہے ،والدےن کو چاہیے کہ وہ اپنے بچوں کو صاف پانی اور اچھی خوراک فراہم کرےں تاکہ آئرن کی کمی کو پورا کےا جاسکے اور اس حوالے سے شعوراجاگر کرنے کےلئے حکومت اور والدےن کا فرض ہے کہ وہ اپنی ذمہ داری احسن طرےقے سے نبھائےں ۔ ایک انٹر ویو میں انہوںنے کہاکہ جہاں عزت نہ ملے وہاں ہرگز نہےں جانا چاہیے ۔اپنے ملک وقوم سے محبت کرنے والوں کی پاکستان مےں کمی نہےں ہے ۔اپنے وطن مےن رہ کر بھی اچھا اور معےاری کام کےا جاسکتا ہے ۔انہوںنے کہاکہ مےں نے تعلےم کے فروغ کےلئے جو ذمہ دارےاں اٹھائی ہےں خدا کے فضل سے آخری دم تک ان کونبھاتارہوں گا ۔ انہوںنے کہاکہ ٹرسٹ ”زندگی “ان بچوں کے تعلےمی اخراجات برداشت کررہا ہے جو تعلےم حاصل کرنا چاہتے مگر وسائل نہ ہونے کی وجہ سے سکولوں مےں داخلہ نہےں لے سکتے ہمےں اےسے بچوں کو تعلےم جےسے زےور سے آرستہ کر کے معاشرے کا باعزت شہری بنانے ہے ۔