ہفتہ‬‮ ، 12 جولائی‬‮ 2025 

کیا آپ چیزیں رکھ کر بھول جاتے ہیں؟

datetime 1  ‬‮نومبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک )کیا آپ اکثر اپنی چابیاں بھول جاتے ہیں ؟ یا دیگر روزمرہ کی اشیاکہیں رکھ کر یاد نہیں آتا ؟ اگر ہاں تو یہ دماغی تنزلی یا ڈیمنیشیا جیسے مرض کی ابتدائی علامت ہوسکتی ہے۔یہ بات امریکا میں ہونے والی ایک نئی طبی تحقیق میں سامنے آئی ہے۔کیلیفورنیا یونیورسٹی کی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ یاداشت کے مسائل ڈیمینشیا کی ابتدائی اسٹیج کا خطرہ ظاہر کرتے ہیں۔ایسی خواتین جن کی یاداشت کو اوپر درج کیے گئے مسائل کا سامنا ہوتا ہے ان میں 70 فیصد امکانات اس بات کے ہوتے ہیں کہ کچھ عرصے بعد وہ الزائمر یا ڈیمینشیا کی شکار ہوجائیں گی۔یاداشت کے مسائل کچھ اس طرح کے ہوسکتے ہیں کہ کسی جگہ جاکر یاد نہ آئے کہ وہاں کیوں گئے، یہ یاد کرنے میں کچھ منٹ لگ جائیں کہ گاڑی کہاں پارک کی۔کسی چیز کو کہیں رکھ کر بھول جانا، کسی دوست سے ملنے یا فون کا وعدہ یاد نہ رہنا وغیرہ۔تاہم محققین کا کہنا ہے کہ جب لوگ اپنی روزمرہ کی زندگی میں شامل چیزوں کے نام بھولنے لگے تو یہ ڈیمنشیا کی سنگین علامت ثابت ہوتی ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ دیگر عناصر جیسے تعلیم، ڈپریشن، ہائی بلڈ پریشر، ذیابیطس، فالج اور امراض قلب کو بھی اس تحقیق کے دوران مدنظر رکھ کر یہ نتیجہ نکالا گیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کاش کوئی بتا دے


مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…