بیجنگ(نیوز ڈیسک)93سالہ شخص نے صحت مند زندگی کا راز فاش کردیا۔چین سے تعلق رکھنے والے باڈی بلڈر نوجوانوں کیلئے مثال بن گئے۔بڑھاپے کی دہلیز پر قدم رکھتے ہی بیشتر افراد کی جسمانی فٹنس ساتھ چھوڑ دیتی ہے جس کی بڑی ورزش نہ کرنا ہے لیکن چین سے تعلق رکھنے والے 93سالہ بزرگ ایک بہترین باڈی بلڈر ہیں جو کہ اس عمر میں بھی کئی کلو وزن با آسانی اٹھا لیتے ہیں۔شین ہوا نامی یہ بزرگ باقاعدگی کے ساتھ روزانہ جِم جاتے ہیں اور ایک گھنٹے تک مختلف ورزشیں کرتے ہیں۔شین ہوا کا کہنا ہے کہ انہوں نے 70برس کی عمر میں صحت مند رہنے کیلئے ورزش شروع کی تھی جو اب تک باقاعدگی سے جاری ہیں۔