جمعرات‬‮ ، 10 جولائی‬‮ 2025 

ملیریاکی جدیدترین ویکسین تیار

datetime 14  ستمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن(نیوزڈیسک ) دنیا کی سب سے جدید ترین ملیریا ویکسین کو جمعے کے روز یورپی ریگولیٹرز کی جانب سے منظوری دے دی گئی ہے۔دہائیوں سے جاری تحقیق اور اربوں ڈالر خرچ کرنے کے بعد تیار ہونے والی ویکسین پر یورپی میڈیسن ایجنسی نے مثبت رائے دی۔تاہم ابھی تک اس ویکسین کو عالمی ادارہ صحت کی جانب سے منظوری نہیں دی گئی اور یہ شاید 2017 سے قبل دستیاب نہیں ہوگی۔ماسکورکس ملیریا کے خلاف اب تک کی سب سے جدید ویکسین ہے جس سے ہر سال 20 کروڑ افراد متاثر ہوتے ہیں جبکہ 6 لاکھ افراد ہلاک ہوجاتے ہیں جن میں سے 75 فیصد پانچ سال سے کم عمر بچے ہیں۔عالمی ادارہ صحت کے مطابق صرف افریقہ میں ہر روز ملیریا سے 1200 بچے ہلاک ہوجاتے ہیں۔عالمی ادارہ صحت کو اب اس حوالے سے فیصلہ کرنا ہے جس کے بعد اس ویکسین کو ویکسینیشن پروگرامز میں استعمال کیا جائے گا اور اس کے لائسنسز بھی جاری ہوسکیں گے۔عالمی ادارہ صحت کے ترجمان گریگوری ہارٹی کے مطابق اقوام متحدہ کے ذیلی ادارے کو نومبر تک فیصلہ کرلینا چاہیے

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کان پکڑ لیں


ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…