جمعرات‬‮ ، 10 جولائی‬‮ 2025 

ڈینگی مچھروں سے بچانے والی اسٹریٹ لائٹس تیار

datetime 14  ستمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک )ملائیشین یونیورسٹی کے ماہرین نے ایل ای ڈی پر مشتمل ایسی اسٹریٹ لائٹس تیار کی ہیں جو ہوا یا سورج کی روشنی سے چلتی ہیں اور مچھروں کو گرفت میں لے کر ڈینگی اور ملیریا سے محفوظ رکھتی ہیں۔اس جدید اسٹریٹ کو کوالالمپورکی تنکو عبدالرحمان یونیورسٹی کے سائنسداں چونگ وین ٹونگ نے تیار کیا ہے جس پر نصب ٹربائن ہلکی ہوا میں بھی گھوم کر بجلی بناکر بلبوں کو روشن رکھتی ہے جب کہ مچھروں کو راغب کرنے کے لیے کاربن ڈائی آکسائیڈ کی معمولی مقدار خارج کرتی رہتی ہے اور جب مچھر قریب آتے ہیں تو ایک پنکھے کے درمیان پھنس جاتے ہیں۔
ڈینگی مرض افریقا سمیت گرم مرطوب علاقوں میں عام ہے اور ملیریا اب بھی ترقی پذیر ممالک میں انسانی ہلاکتوں کا بہت بڑا ذمے دار ہے۔ ہرسال ڈینگی سے 39 کروڑسے زائد افراد متاثر ہوتے ہیں اور لاکھوں لقمہ اجل بن جاتے ہیں۔ ماہرین نے اس ایجاد کو اہم قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر یہ مچھروں کو قابو کرسکے تو بہت مہنگی نہیں کیونکہ مچھروں کے امراض جان لیوا ہوتے ہیں اور جان کا کوئی نعم البدل نہیں۔
ملائیشین ماہرین کی یہ اہم ایجاد غریب ممالک میں اپنا اہم کردار ادا کرسکتی ہیں جو ایک وقت میں سستی روشنی اور دوسری جانب ملیریا اور ڈینگی سے تحفظ فراہم کرتی ہے۔ اس لائٹ کی قیمت پاکستانی 3 لاکھ روپے کے لگ بھگ ہے جو اب بھی بہت زیادہ ہے لیکن اسے بنانے والی کمپنی کے مطابق اس کے لیے 30 لاکھ روپے کی رقم سے ایک کارخانہ قائم کیا گیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کان پکڑ لیں


ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…