سائنسدانوں ، ڈاکٹروں اور طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ چہل قدمی یا تیز تیز قدموں سے روزانہ آدھے گھنٹے چلنے کا معمول اپنا کر آپ نہ صرف اپنی زندگی میں تین برسوں کا اضافہ کرسکتے ہیں بلکہ آنے والی بیماریوں کی سنگینی یا پیچیدگیاں بھی کم کر کرسکتے ہیں ۔ محقیقن اس نتیجے پر پہنچے ہیں کہ جن علاقوں کے لوگ زیادہ پرمشقت اور جسمانی طور پر مصروف زندگی گزارتے ہیں ان علاقوں میں ایسے علاقوں کی نسبت امراض کی شرح بہت کم پائی گئی ہے جہاں لوگ پرتعیش اور آرام دہ زندگی گزارتے ہیں ، مشینوں کے سہارے اپنے کام کرتے ہیں اور پیدل نہیں چلتے ۔