جمعرات‬‮ ، 10 جولائی‬‮ 2025 

ناشپاتی خطرناک بیماریوں سے محفوظ رکھنے کا قدرتی ذریعہ

datetime 14  ستمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)قدرت نے ہمیں بے شمار پھلوں کی نعمت سے نوازا ہے جن میں بے شمار اقسام کی معدنیات اور اجزا شامل ہیں، ان پھلوں کا استعمال نہ صرف ہماری صحت کے لئے بہت ضروری ہے بلکہ روزانہ کی بنیاد پر اگر پھلوں کو اپنی غذا کا حصہ بنالیں تو بے شمار بیماریوں سے بچ سکتے ہیں۔ناشپاتی کا شمار بھی ایسے ہی پھلوں میں ہوتا ہے جو اپنے اندر بے شمار غذائیت چھپائے ہوئے ہیں اور اس کا استعمال ہمیں نہ صرف بہت سی بیماریوں سے بچاتا ہے بلکہ صحت مند زندگی بھی فراہم کرتا ہے۔ اسی حوالے سے ناشپاتی کے چند حیرت انگیز فوائد جو یقینا بیماریوں سے محفوظ اور صحت مند زندگی گزارنے میں انتہائی معاون ثابت ہوں گے۔
دل کے مریضوں کے لئے مفید پھل؛
ناسپاتی کا استعمال دل کے امراض کے علاج کے لئے انتہائی مفید جانا جاتا ہے کیونکہ اس میں موجود فائبر ہمارے جسم کولیسٹرول کے لیول کو کم کرتا ہے اور دل کی بیماریوں سے بچاتا ہے لہذا روز ناشپاتی کھایئے اور دل کے دورے کے خطرات کو کم کیجئے۔
سرطان سے بچاو¿ کے لئے مفید پھل؛
ناشپاتی میں قدرت نے ایسے اجزا پوشیدہ کیے ہیں کہ جو کہ سرطان جیسے موذی مرض سے بچاو¿ میں انتہائی معاون ثابت ہوتے ہیں اور سرطان کے پیدا کرنے والے کیمیکلز کو جسم سے صاف کردیتے ہیں۔ طبی ماہرین کے مطابق روزانہ ناسپاتی کا استعمال خواتین کو چھاتی کے سرطان سے بھی بچاتا ہے۔
نظام ہاضمہ کے لئے بہترین پھل؛
بہت سے افراد چٹ پٹے کھانوں کے نہایت شوقین ہوتے ہیں اور کھانے کے معاملے میں کسی قسم کا سمجھوتا نہیں کرتے لہذا ایسے افراد کو ذیادہ تر پیٹ کے مسائل کا سامنا رہتا ہے اور ناشپاتی کا استعمال نظام ہاضمہ کے لئے بھی انتہائی مفید ہے کیونکہ اس میں موجود فائبر کی ایک خصوصی مقدار نظام ہضم کو درست رکھتی ہے

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کان پکڑ لیں


ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…