کوئٹہ(نیوز ڈیسک)کوئٹہ سمیت بلوچستان میں انسداد پولیو کی 4روزہ قومی مہم آج سے شروع ہو رہی ہے۔ مہم کے لیے سیکورٹی سمیت تمام انتظامات مکمل کر لئے گئے، کوئٹہ میں مہم کے دوران موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر 3روز کے لیے پابندی بھی عائد کردی گئی ہے۔انسداد پولیو مہم کے صوبائی کوارڈینیٹر، ڈاکٹرسیف سیف الرحمان کے مطابق مہم کے دوران 24لاکھ 72ہزار 616بچوں کو پولیو سے بچاو کے قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ مہم کے لئے 6ہزار 603موبائل ٹیموں کے علاوہ 796فکسڈ اور 321ٹرانزٹ ٹیمیں بھی تشکیل دی گئی ہیں جو کہ گھر گھر جاکر بچوں کو انسداد پولیو کے قطرے پلائیں گے۔یہ مہم 17ستمبر تک جاری رہے گی، جبکہ ایک دن کیچ اپ کا دن ہوگا جس میں رہ جانے والے بچوں کو انسداد پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے۔