واشنگٹن(نیوز ڈیسک)محققین کی ٹیم کی طرف سے ایک ایسا نیااینٹی باڈی دریافت لیا گیاہے جوایچ آئی وی وائرس پرنئے طریقے سے حملہ آور ہونے کی صلاحیت رکھتا ہے۔محققین کی رائے کے مطابق پروٹین ایچ آئی وی کے اثرات کو ختم کرنے میں اہم سمجھا جانے والا جز ہے۔واضح رہے ایچ آئی وی ایڈز کا سبب بننے والا وائرس ہے۔رپورٹ کے مطابق پہلی بار (بی این اے بی ایس) اینٹی باڈی ’ایچ آئی وی ‘ سے متاثرہ مریضوں کے خون کے نمونوں میں پایا گیا۔بعد ازاں اس پر تحقیق کرنے سے پتہ چلا کہ مذکورہ اینٹی باڈی متاثرہ افراد کے مدافعتی نظام میں قدرتی طور پر اینفیکشن کو کنٹرول کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔محققین کے مطابق یہ اینٹی باڈیز متاثرہ افراد میں صحت مند خلیا ت کی ناصرف حفاظت کرتے ہیں بلکہ ایچ آئی وی وائرس کے اثرات کے خاتمے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔علاوہ ازیں کال ٹیک محققین اس خاص (بی ای اے بی) کو دریافت کرنے میں بھی کامیاب ہو چکے ہیں جس سے متاثرہ شخص میں وائرس کا پتہ لگانے اور اس کے اثر کو بے اثر کرنے کی صلاحیت موجود ہے۔