اسلام آباد (نیوزڈیسک)پارلیمنٹ ہاوس کے کیفے ٹیریا میں کاکروچوں کا غلبہ جاری ہے اور تازہ واقعہ میں جمعیت علما اسلام کے رکن قومی اسمبلی محمد جمالدین کی سالن کی پلیٹ میں سے کاکروچ نکل آیاجس پر کیفے ٹیریا کے عملہ میں معافی تلافی کرکے جا چھڑا لی تاہم پارلیمانی حلقوں کا کہنا ہے کہ یہاں بھی عائشہ ممتازجیسی فوڈ انسپکٹر کی ضرورت ہے۔ذرائع کے مطابق گزشتہ دن پارلیمنٹ ہاوس کے کیفے ٹیریا سے جمعیت علما اسلام ف کے رکن قومی اسمبلی محمد جمالدین نے کھانا منگوایا تو ان کے سالن میں سے کاکروچ نکل آیا جس پر انہوں نے کیفے ٹیریا کے ٹھیکہ دارکے منیجر کو بلایا تو انہوں نے معافیاں مانگنی شروع کر دیں اور دلچسپ بات یہ ہے کہ منیجر بھی پختون نکلا جس نے پشتو زبان سے رکن اسمبلی کو رام کر لیا اور انہوں نے اسے یہ کہتے ہوئے معاف کر دیا کہ تم پختون ہو اس لئے تمہیں چھوڑ رہا ہوں۔