واشنگٹن(نیوز ڈیسک)روزانہ ایک سیب یا ٹماٹر کا استعمال بڑھاپے کے اثرات کو روکنے میں مددگار ثابت ہوسکتا ہے۔یہ بات امریکا میں ہونے والی ایک نئی طبی تحقیق میں سامنے آئی ہے۔آئیووا یونیورسٹی کی ایک تحقیق میں سیب کے چھلکوں اور سبز ٹماٹروں میں ایک ایسا کیمیکل دریافت کیا گیا ہے جو عمر بڑھنے کے ساتھ پٹھوں میں آنے والی تنزلی کی روک تھام کا کام کرتا ہے۔تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ عمر بڑھنے کے ساتھ ایک پروٹین اے ٹی ایف 4 پٹھوں یا مسلز میں کمزوری آنے لگتی ہے جس کی وجہ جینز میں آنے والی تبدیلی ہوتی ہے تاہم دو ماہ تک سیب یا سبز ٹماٹر کا استعمال اس کی روک تھام کرتا ہے۔محققین کا کہنا ہے کہ ان دونوں چیزوں میں پائے جانے والا قدرتی عمر بڑھنے سے مرتب ہونے والے اثرات کی روک تھام کرتے ہیں۔اس حوالے سے چوہوں پر ہونے والے تجربات میں عمر بڑھنے سے پٹھوں کی کمزوری اور ناکارہ پن میں ڈرامائی کمی دیکھنے میں آئی اور صرف دو ماہ کے اندر پٹھوں کے پھیلا میں دس فیصد اور طاقت میں 30 فیصد اضافہ دیکھا گیا۔یہ تحقیق طبی جریدے جرنل آف بائیولوجیکل کیمسٹری میں شائع ہوئی ہے۔