لاہور (نیوزڈیسک)خطرناک وائرس نے پنجاب کو اپنی لپیٹ میں لے لیا،پنجاب میں ڈینگی وائرس کے مریضوں میں اضافہ ہونے لگا،24گھنٹوں کے دوران مزید11افراد میں مرض کی تصدیق ہو گئی ، رواں ماہ صوبے میں متاثرہ افراد کی تعداد 142تک پہنچ گئی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر اور مچھروں کی بھرمارشہریوں کے لیے وبال جان بنی ہے ،گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران مزید 11افراد میں مرض کی تصدیق ہوگئی جن میں 8کا تعلق راولپنڈی ،2فیصل آباد الائیڈ ہسپتال اور ایک ملتان کے نجی ہسپتال میں زیرعلاج ہے،راولپنڈی میں ڈینگی وائرس وبائی صورت اختیار کررہا ہے،دو ماہ کے دوران صوبے میں متاثرہ افراد کی تعداد 142تک پہنچ گئی جس کے بعد اب راولپنڈی میں 110،فیصل آباد میں 11، لاہور سے 6، شیخوپورہ،ملتان سے ،44،گوجرانوالہ سے 3 ،ساہیوال 2اور نارروال سے 1مریض کو سرکاری و نجی ہسپتالوں میں طبی سہولیات فراہم کی جارہی ہیں۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں