نیویارک(نیوزڈیسک) صحت مند زندگی کا راز،امریکی ماہرین کی تحقیق میں نیا انکشاف،نیکی کبھی رائیگاں نہیں جاتی ،جسے اب سائنسدانوں نے بھی تسلیم کر لیا ہے۔ امریکا میں ہونے والی ایک تحقیق کے مطابق دوسروں کی مدد کرنا دوسروں کے لئے تو فائدہ مند ثابت ہوتا ہی ہے بلکہ اس کے ساتھ ساتھ اپنی جسمانی صحت کے لئے بھی انتہائی مفید ثابت ہو سکتا ہے۔تحقیق میں یہ بات سامنے آئی کہ جب ہم کسی کی مدد کے لئے آگے بڑھتے ہیں تو ہمارے جینز میں انتہائی خوشگوار اثرات مرتب ہوتے ہیں اور جو لوگ دوسروں کی مدد کرنے میں مصروف رہتے ہیں ان کے ا ندر جراثیم سے لڑنے والے اینٹی باڈیز جینز کا نظام بھی انتہائی مضبوط ہو جاتا ہے۔تحقیق میں کہا گیا کہ فقط اپنی ذات تک محدود رہنے والے لوگوں کے مقابلے میں کسی مقصد کے تحت زندگی گزارنے والوں کی قوت مدافعت بھی مضبوط ہوتی ہے۔