اتوار‬‮ ، 18 مئی‬‮‬‮ 2025 

صرف چمچ کے ذریعے آپ اپنے چہرے کو صحت مند بناسکتی ہیں

datetime 6  ستمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن(نیوزڈیسک)جیسے جیسے انسان بوڑھا ہوتا ہے اس کے چہرے پر نشانات اور جھریاں بنتی ہیں اور ساتھ ہی چہرے کی روشنی بھی کم ہونے لگتی ہے۔اپنے چہرے کے نشانات کو صاف کرنے کے لئے ہم کئی طرح کے ٹوٹکے اپناتے ہیں لیکن بعض اوقات یہ اتنے مشکل ہوتے ہیں کہ ہم انہیں درمیان میں ہی چھوڑ دیتے ہیں لیکن آج ہم آپ کو چمچ کے ذریعے چہرے کی جلد کو روشن اور صحت مند بنانے کا طریقہ بتائیں گے۔
*?±اپنے چہرے کو میک اپسے اچھی طرح صاف کرلیں اور چمچوںکو تمام جراثیم سے پاک کرکے انہیں برف اور ٹھنڈے پانی میں رکھیں۔
*جب چمچ اچھی طرح ٹھنڈے ہوجائیں تو انہیں اپنی آنکھوں کے اوپر لگائیںاور کچھ دیر تک لگاکر رکھیں۔اس عمل کو پانچ بار دہرائیںاور اس کے بعد ٹھنڈے چمچوں کو اپنی آنکھوں کے نچلے پپٹوں پر لگائیں،اس طریقے سے آنکھوں کی سوزش دور ہوگی اور وہ تروتازہ ہوجائیں گی۔
*چہرے کا مساج کرنے سے قبل ان چمچوں کو گرم تیل میں تھوڑی دیر کے لئے ڈالیں۔اب ان چمچوں کو چہرے کی لائنز کے مطابق چہرے پر پھیریں۔
*اپنے ناک سے اوپر کی جانب ان چمچوں کو ماتھے تک پھیریں،اسی طرح ماتھے پر ان چمچوں کا گول حصہ اوپر کی جانب رگڑیں۔
*اپنی گالوں پر بھی ان چمچوں کو پھیریں۔اپنی ٹھوڑی سے دائیں اور بائیں جانب گالوں کے اوپر رگڑیں۔
*اپنی ناک کے اوپر رکھ کر پہلے دائیںاور پھر بائیں جانب ان چمچوں کو رگڑیں۔
ہر عمل کو دس بار تک دہرائیں اور اگر چمچ چہرے پر صحیح طریقے سے نہ چلے تو ان پر تھوڑا سا تیل مزید لگا لیں۔مساج مکمل کرنے کے بعد چہرے کو نیم گرم پانی سے دھوئیں۔چہرے کے مساج کو 10دن تک جاری رکھیں اور چاہیں تو تھوڑا سا وقفہ دے کر دوبارہ شروع کریں۔آپ کو چند ہی دنوں میں واضح تبدیلی محسوس ہونے لگے گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



10مئی2025ء


فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…