اتوار‬‮ ، 18 مئی‬‮‬‮ 2025 

انسانی صحت کے حساب سے موبائل فون رکھنے کی بدترین جگہ

datetime 6  ستمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)ہم سب ہی موبائل فون باقاعدگی سے استعمال کرتے ہیں اور بات کرنے کے بعد اسے اپنی پینٹ،جیب یا بیگ میں ڈال لیتے ہیں۔لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ انسانی صحت کے حساب سے موبائل فون رکھنے کے لئے بدترین جگہ کون سی ہے؟
ایک تحقیق میں ڈاکٹر ڈیورا ڈیوس نے بتایا ہے کہ موبائل فون میں سے خطرناک شعاعیں نکلتی ہیں جو کہ انسانی جسم کے لئے بہت زیادہ نقصان دہ ہوتی ہیں۔اپنے ایک آرٹیکل Disconnect150The Truth About Cellphone Radiationمیں ان کا کہنا ہے کہ موبائل فون میں سے نکلنے والی شعاعیں انسانی ڈی این اے کے لئے خطرناک ہوتی ہیں اور اسے نقصان پہنچاتی ہیں۔2009ئ میں ہونے والی تحقیق میں بھی یہ بات سامنے آئی کہ جسم کی جس جگہ پر ہم موبائل رکھتے ہیں وہاں کاحصہ موبائل کی شعاعوں سے متاثر ہوتا ہے۔مثال کے طور پر اگر موبائل فون کو پچھلی جیب میں رکھا جائے تو ہمارے جسم کا نچلا حصہ متاثر ہوتا ہے۔تحقیق میں150افراد کی جانچ کی گئی جو اپنے موبائل فون کو اپنی بیلٹ کے ساتھ باندھ کررکھتے تھے ،اوسطاًیہ افراد دن میں 15گھنٹے موبائل اپنی بیلٹ کے ساتھ رکھتے تھے اور یہ بات دیکھی گئی کہ ان کے جسم کی نچلے حصے کی ہڈیوں میں منرلز کی مقدار کم ہوگئی تھی اور یہ کمزور ہوچکی تھیں۔اسی طرح یہ بات بھی دیکھنے میں آئی کہ جو لوگ اپنی نچلی جیب میں موبائل فونز رکھتے ہیں ان میں بانجھ پن زیادہ ہوسکتا ہے۔اگر موبائل فون اوپروالی جیب میں رکھاجائے تو اس سے دل کی بیماری پیدا ہونے کے امکانات بہت زیادہ بڑھ جاتے ہیں۔ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ موبائل فون رکھنے کے لئے بہترین جگہ کوئی بیگ ہے جو آپ اپنے ساتھ لے کر چل سکتے ہیں یا اسے اپنے جسم سے دور کسی تھیلے میں رکھا جائے۔اگر جسم کے ساتھ موبائل کو جوڑا جائے یا بہت قریب ہو تو جسم کی وہ جگہ بہت زیادہ متاثرہوسکتی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



10مئی2025ء


فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…