ٹوزنٹو(نیوز ڈیسک) کینیڈا میں شوگر کے مریضوں کی فلاح و بہبود کے لئے کام کرنے والی تنظیم نے چینی والے تمام مشروبات پر ٹیکس عائد کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک میں ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک کروڑ کے قریب ہے۔کینیڈین ڈایابیٹیز ایسوسی ایشن کی طرف سے جاری رپورٹ میں کہا گیا کہ اس وقت ملک میں ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک کروڑ کے قریب ہے جن کے علاج معالج پر سالانہ 14ارب ڈالر خرچ ہو رہے ہیں۔
رپورٹ میں کہا گیا کہ فرانس اور میکسیکو کی حکومتوں نے بھی چینی والے مشروبات کے استعمال کی حوصلہ شکنی کرنے کے لئے ان پر ٹیکس عائد کر رکھے ہیں۔رپورٹ میں مطالبہ کیا گیا کہ ٹیکس کے ذریعے جمع ہونے والی رقم ذیابیطس کے مریضوں کے علاج معالجے پر خرچ کی جائے گی۔
میٹھے مشروبات پر پابندی کا مطالبہ۔۔۔
4
ستمبر 2015
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں