اسلام آباد(نیو ز ڈیسک )کھانے پینے میں بے احتیاطی وزن کے بڑھنے کی ایک بڑی وجہ سمجھی جاتی رہی ہے، تاہم ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ کام کے دوران ذہنی دباﺅ بھی اس کی ایک وجہ ہوسکتی ہے۔ یونیورسٹی کالج لندن کی جانب سے 60 ہزار افراد پر کی گئی تحقیق کے مطابق کام کے دوران اچانک ذہنی دباﺅ بڑھنے کے نتیجے میں ملازمین کے کھانے پینے کے معمولات پر فرق پڑتا ہے اور وہ عموما صحت بخش غذا نہیں لے پاتے جس کی وجہ سے ان کا وزن بڑھنا شروع ہوجاتا ہے۔