لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) گندم کی روٹی ہماری روایتی خوراک ہے لیکن آج کل بازار میں دستیاب بریڈ کا رواج بھی بہت عام ہوگیا ہے اور خصوصاً ناشتے میں بریڈ کا استعمال بہت بڑھ چکا ہے۔ ماہرین غذائیت کی تحقیقات بتاتی ہیں کہ بریڈ سے جتنا پرہیز کیا جائے بہتر ہے۔ اس کی کیا وجہ ہے؟ آئیے دیکھتے ہیں۔
1 .غذائیت سے محروم: بازاری بریڈ ہماری روزمرہ غذائی ضروریات کے لحاظ سے تقریباً بے فائدہ ہے۔ اسے صاف شدہ آٹے سے بنایا جاتا ہے جس کا مطلب ہے کہ اس میں فائبر نہیں ہوتا اور نہ ہی خالص گندم جیسی غذائیت ہوتی ہے۔
2 .زیادہ نمک: بریڈ کو بنانے کیلئے نمک کی خاصی مقدار استعمال کی جاتی ہے جس کی وجہ سے یہ جسم میں سوڈیم کے اضافے کا باعث بنتی ہے۔
3 .وزن میں اضافہ: بازار میں دستیاب بریڈ میں کاربوہائیڈریٹ، نمک، میٹھا اور اسے خراب ہونے سے بچانے کیلئے اضافی اجزاء شامل کئے جاتے ہیں جو موٹاپے کا باعث بنتے ہیں۔
4 .بھوک: آپ بریڈ کھا کر بھی بھوکے ہی رہتے ہیں کیونکہ اس میں نہ تو غذائیت ہوتی ہے اور نہ ہی فائبر۔
5. ان معلومات کو مدنظر رکھتے ہوئے بہترین فیصلہ یہی ہے کہ مکمل گندم سے بنی ہوئی گھر کی روٹی ہی بہترین غذا ہے جبکہ بازاری بریڈ عذائیت سے محروم ہونے کے علاوہ بھاری خرچے کا بھی باعث بنتی ہے۔
آپ ڈبل روٹی کھانا چھوڑ دیں کیونکہ ۔۔۔
3
ستمبر 2015
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں