بدھ‬‮ ، 23 اپریل‬‮ 2025 

خواتین کے بانجھ پن سے بچاﺅ کیلئے مفید غذائیں

datetime 3  ستمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیویارک(نیوز ڈیسک)ہر عورت کی خواہش ہوتی ہے کہ وہ ماں بنے لیکن اگر وہ بانجھ پن کا شکار ہوجائے تو یہ خواہش کبھی پوری نہیں ہوتی،اس مرض سے نجات کے لیے طرح طرح کی ادویات دستیاب ہوتی ہیں،ایسی کچھ مفید غذائیں اور طریقے ہیں جن پر عمل کر کے خواتین بانجھ پن سے بچ سکتی ہیں۔ ہڈیوں کا شوربا یا سوپ دیسی مرغ لے کر اس کی ہڈیوں کا شوربہ بنائیں،بنانے کے دوران اس میں تھوڑا سا سرکہ ڈالیں تا کہ ہڈیوں کا گودا اچھی طرح حل ہوجائے۔
اس سوپ میں ہلکی سی کالی مرچ اور نمک ڈال کر پئیں۔یہ سوپ بانجھ پن کو ختم کرتا ہے اور خواتین کے لئے بہت مفید ہے،مرد بھی اس کا استعمال کرسکتے ہیں۔ کلیجی کا استعمال اگر آپ مہینے میں ایک بار بکرے یا گائے کلیجی کھائیں تو یہ آپ کے لئے بہت مفید ہے۔کلیجی میں پائی جانے والی غذائیت انسانی جسم میں قوت مدافعت پیدا کرنے کے ساتھ بانجھ پن کا قدرتی علاج بھی ہے۔ مچھلی کے تیل والے کیپسول کارڈ آئل یا مچھلی کے تیل کے کیپسول بازار میں بآسانی دستیاب ہیں اور یہ بانجھ پن کے لئے بہت مفید ہیں۔
دن میں تین سے چھ کیپسول کھائیں اور اپنی زندگی خوشگوار بنائیں۔ سولمن مچھلی سولمن مچھلی میں اومیگا تھری پائی جاتی ہے جو کہ بانجھ پن کے علاوہ دیگر کمزوریوں کا بھی خاتمہ کرتا ہے۔ سرخ سبزی کے پتوںکی چائے حاملہ خواتین کے لئے یہ چائے ہت مفید ہے جبکہ ماں بننے کی خواہش مند خواتین کے لئے یہ انتہائی فائدہ مند مشروب ہے۔ سبز پتوں والی سبزیاں ان سبزیوں میں آئرن ہوتا ہے جو کہ مردوں اور عورتوں کے لئے بہت مفید غذا ہے۔ حاملہ خواتین کے لئے بھی یہ سبزیاں بہت فائدہ مند ہوتی ہیں۔



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…