پیر‬‮ ، 13 اکتوبر‬‮ 2025 

فضائی آلودگی سے دل کے دورے کا خطرہ بڑھ جاتا ہے، طبی ماہرین

datetime 2  ستمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن(نیوز ڈیسک)طبی ماہرین کی جانب سے تحقیق کے بعد یہ بات سامنے آئی ہے کہ فضائی آلودگی سے دل کے دورے کا خطرہ بڑھ جاتا ہے جب کہ اس سے ایسے لوگ بھی متاثر ہوتے ہیں جو قدرے صاف اور محفوط ماحول میں رہائش پذیر ہوں۔
لندن میں ہونے والی یورپی سوسائٹی آف کارڈیالوجی کانفرنس میں ماہرین کا کہنا تھا کہ فضائی آلودگی سے دل کے دورے کاخطرہ 5 فیصد تک بڑھ جاتا ہے اور اس کےاثار صرف ایک روز میں بھی ہی ظاہر ہوجاتے ہیں، فضا میں بغیر جلے ہوئے ایندھن کے خردبینی ذرات، مضر صحت دھویں میں موجود گیسیں پھیپھڑوں کے لیے نقصان دہ ہوتی ہیں اور خون کی شریانوں میں مضر تبدیلیاں کرنے کے ساتھ ساتھ خون کے لوتھڑے بھی بناتے ہیں۔ ماہرین کی جانب سے کی گئی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ ایندھن جلنے سے نائٹرک آکسائیڈ پیدا ہوتی ہے جو دل کے لیے سب سے مضر ہے جب کہ یہ مسائل یورپ کے ان ممالک میں بھی ہوسکتے ہیں جہاں ہوا کا معیار قدرے بہتر ہے۔
کانفرنس میں موجود بیلجیئم کے ماہرین نے اپنے ملک میں فضائی آلودگی اور دل کےدورے کے درمیان تعلق معلوم کرنے کی کوشش کی تو پتا چلا کہ فضائی آلودگی میں کاربن کے ذرات کے علاوہ پی ایم 2.5 نامی ذرات بھی پائے جاتے ہیں اور جن مقامات پر پی ایم 2.5 کی مقدار فی مربع میٹر 10 مائیکرو گرام سے زیادہ پائی گئی وہاں دل کے دورے میں قریباً تین فیصد اضافہ نوٹ کیا گیا اور فضا میں نائٹرک آکسائیڈ کی اتنی ہی مقدار بڑھنے سے دل کےدورے کی شرح 5 فیصد تک بڑھ جاتی ہے۔
ماہرین کے مطابق آلودہ ہوا اور ہارٹ اٹیک میں گہرا تعلق ہوتا ہے اور صرف ایک دن تک آلودہ فضا میں رہنے سے بھی یہ عارضہ ہوسکتا ہے اسی لیے کسی شہر میں فضائی آلودگی پرقابو پاکر لوگوں کی زندگیاں بچائی جاسکتی ہیں۔



کالم



دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ


میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…