بدھ‬‮ ، 09 جولائی‬‮ 2025 

خاندانی منصوبہ بندی کے لئے آئیوڈی بہترین انتخاب

datetime 31  اگست‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(نیوز ڈیسک)ویسے تو آجکل کے جدید دور میں میڈیکل سائنس نے صحت کے ہر شعبے میں ترقی کی ہے تاہم اس نے خاندانی مصوبہ بندی کے کے لئے استعمال کیے جانے والے طریقوں کو بھی جدید خطوط پر استوار کرنے میں اہم کردار اداکیا ہے۔
نیشنل سینٹر فار ہیلتھ کی طرف سے پیش کیے گئے اعداد و شمار کے مطابق رواں سال خواتین میں برتھ کنٹرول کے لئے آئیوڈی کے استعمال میں پانچ گنا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ڈاکٹر ز کی رائے کے مطابق آئی یو ڈی مانع حمل طریقہ کار ان خواتین کے لئے بہتر ہے جو آئندہ تین،پانچ یا دس سال تک بچے کی پیدائش نہیں چاہتیں۔
اگرچہ دنیا بھر میں موجود بیشتر خواتین تین سال کے عرصے میں دو بچوں کی پیدائش ہر گز نہیں چاہتیں۔علاوہ ازیں وہ برتھ کنٹرول کیلئے محفوظ طریقے استعمال کرنا چاہتی ہیں ان خواتین کے لئے آئی یو ڈی سے بہتر کوئی اور انتخاب نہیں ہے۔
تاہم پین سٹیٹ کالج آف میڈیسن کے محققین کی حالیہ رپورٹ کے مطابق آجکل خواتین اپنے موجودہ جنسی تعلقات کی حیثیت کے مطابق لمبے عرصے کے لئے منصوبہ بندی کے طریقوں کو اپنا نے کا فیصلہ کرتی ہیں۔محققین کی رائے کے مطابق آئی یو ڈی ان خواتین کے لئے زیادہ موزوں طریقہ کار ہے جو باقاعدگی سے جنسی تعلقات قائم کرنے کی خواہاں ہوں۔ایسی خواتین میں حاملہ ہونے کے امکانات عام خواتین کی نسبت زیادہ ہوتے ہیں۔
وینی پالیمر ہسپتال میں خواتین اور بچوں کی ماہرامراض ڈاکٹر کرسٹین گریوس کا کہنا ہے کہ وہ خواتین جو آئندہ تین ،پانچ یا دس سال کے عرصے کے لئے بچے پیدا نہیں کرنا چاہتیں انکے لیے برتھ کنٹرول کا آئی یو ڈی سے بہتر اور مناسب کوئی طریقہ کار نہیں ہے۔علاوہ ازیں داکٹر چینگ کا کہنا ہے کہ کسی قسم کے مضر اثرات کے باعث ابتدائی دنوں میں آئی یو ڈی کو ہٹایا بھی جا سکتا ہے تاہم یہ ایک تکلیف دہ عمل ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ساڑھے چار سیکنڈ


نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…