بدھ‬‮ ، 23 اپریل‬‮ 2025 

روزانہ کچھ دیر چہل قدمی ہارٹ اٹیک سے بچا تی ہے،طبی تحقیق

datetime 31  اگست‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن (نیوز ڈیسک) روزانہ 25 منٹ کی تیز چہل قدمی آپ کی زندگی میں 7 سال کا اضافہ کرسکتی ہے۔یہ دعویٰ جرمنی میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آیا ہے۔سارلینڈ یونیورسٹی کی اس تحقیق میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ روزانہ ورزش کو معمول بنا کر ہارٹ اٹیک سے موت کا خطرہ 50 فیصد تک کم کیا جاسکتا ہے۔تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ ورزش نہ بھی کی جائے تو بھی تیز چہل قدمی ایسے افراد کی صحت کو بھی بہتر بناسکتی ہے جو 70 سال سے زائد عمر کے ہو۔محققین کا کہنا ہے کہ تیز چہل قدمی 50 اور 60 سال سے زائد عمر کے افراد میں ہارٹ اٹیک سے موت کے خطرے میں نمایاں کمی کرسکتی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ جو لوگ اس کو اپنے معمولات کا حصہ بنالیتے ہیں وہ عمر بڑھنے کے عمل کو کافی حد تک سست کردیتے ہیں اور وہ کافی عرصے تک بوڑھا نظر آنے سے بچ سکتے ہیں۔تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ 20 سے 25 منٹ تیز چہل قدمی یا سست جاگنگ کوئی ایسا مشکل کام نہیں جو لوگ کر نہ سکیں خاص طور پر امراض قلب کے مریض جو بھاگ نہ سکتے ہو مگر چہل قدمی تو کر ہی سکتے ہیں۔تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ بظاہر اس معمولی سی جسمانی سرگرمی کے ہر عمر یا جسمانی حالت پر مثبت اثرات مرتب ہوتے ہیں۔اسی طرح ایروبک ورزشیں محض وزن اٹھانے کے مقابلے میں اچھی صحت کے لیے زیادہ فائدہ مند ثابت ہوتی ہیں۔



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…