جمعہ‬‮ ، 10 جنوری‬‮ 2025 

دوپہر کو سونا بلڈ پریشر کم کرنے کے لیے فائدہ مندہے، طبی تحقیق

datetime 31  اگست‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن (نیوز ڈیسک) روزانہ دوپہر کو قیلولہ یا کچھ دیر کی نیند بلڈ پریشر کو معمول پر رکھنے اور دل کے دورے کا خطرہ کم کرتا ہے۔یہ بات ایک نئی طبی تحقیق میں سامنے آئی ہے۔لندن میں یورپین سوسائٹی آف کارڈیولوجی کانفرنس کے دورنا پیش کی گئی تحقیق کے مطابق روزانہ دوپہر میں ایک گھنٹے یا اس سے زائد وقت تک سونا بلڈ پریشر میں کمی لانے کے لیے ادویات کا استعمال بھی کم کرنے میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔یونان کے ماہرین طب کی جانب سے کی جانے والی تحقیق کے مطابق دوپہر کو قیلولہ خون کے دباؤ کو کم کرتا ہے جس کے باعث بلڈپریشر کے لیے درکاری ادویات کی ضرورت بھی زیادہ نہیں رہتی۔ان کا مزید کہنا تھا کہ یہ عادت بلڈ پریشر ریڈنگ کو 4 فیصد تک کم کرتا ہے۔محققین کے مطابق اگرچہ بظاہر یہ کمی کچھ زیادہ نہیں لگتی مگر بلڈ پریشر کی سطح میں معمولی سی بھی کمی ہارٹ اٹیک اور فالج جیسے جان لیوا امراض کا خطرہ 10 فیصد تک کم کردیتی ہے۔اسی طرح تحقیق میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ قیلولہ کرنے کے عادی افراد کو ہائی بلڈ پریشر کے نتیجے میں خون کی شریانوں اور دل کے کم نقصانات کا سامنا ہوتا ہے۔تحقیق میں مزید بتایا گیا ہے کہ قیلولہ کے ساتھ ساتھ رات کو مناسب نیند بھی طبی لحاظ سے بہت فائدہ مند ثابت ہوتی ہے۔



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…