اتوار‬‮ ، 18 مئی‬‮‬‮ 2025 

سائنسدانوں نے شہد کی مکھیوں کو موت سے بچانے کا طریقہ ڈھونڈ لیا

datetime 29  اگست‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سڈنی (نیوز ڈیسک)آسٹریلوی سائنسدانوں نے کہا ہے کہ وہ دنیا بھر میں شہد کی مکھیوں کی تیزی سے کم ہوتی ہوئی آبادی کی وجوہات جاننے کے لیے ان مکھیوں کے ساتھ مائیکرو سینسر نصب کیے ہیں۔خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق شہد کی مکھیاں دنیا بھر میں قریب 70 فیصد فصلوں کی پولینیشن یا تخم کاری میں مدد کرتی ہیں تاہم ان کی آبادی میں بہت تیزی سے کمی واقع ہو رہی ہے جس کی وجہ سے فوڈ سکیورٹی کے حوالے سے خدشات جنم لے رہے ہیں۔محققین کی طرف سے قبل ازیں کہا گیا تھا کہ شہد کی مکھیوں کے چھتوں میں کئی ملین کی تعداد میں جوان مکھیوں کی موت کی وجہ جسے کالونی کولیپس ڈِس آرڈر کا نام دیا جاتا ہے، خون چوسنے والے مائٹس یا ننھے طفیلیے اور موسمیاتی تبدیلیاں ہیں۔آسٹریلیا کی نیشنل سائنس ایجنسی سی ایس آئی آراوسے تعلق رکھنے والے محقق گیری فِٹ نے خبر رساں ادارے اے ایف پی کو بتایاکہجو مائیکرو سینسرز ہم استعمال کر رہے ہیں ان کی مدد سے مکھیوں کے ان کے چھتوں اور باہر ماحول میں ان کے طرز عمل کا درست طور پر تعین کر سکتے ہیں۔ان سینسرز کا پھیلا 2.5 ملی میٹر ہے جبکہ اس کا وزن محض 5.4 ملی گرام ہے۔ یہ وزن اس پولن سے بھی کم ہے جو شہد کی مکھیاں جمع کرتی ہیں۔ یہ سینسر یورپی شہد کی مکھیوں کی کمر پر چپکا دیا جاتا ہے۔ اس کے علاوہ انتہائی ڈیٹا اکھٹا کرنے والے جدید ریسپرٹرز مکھیوں کے چھتے میں نصب کر دیے جاتے ہیں۔سی ایس آئی آراوامریکی ٹیکنالوجی کمپنی انٹیل اور جاپانی کمپنی ہٹاچی کے ساتھ مل کر کام کر رہی ہے۔ عالمی سطح پر مکھیوں کے بارے میں اعداد وشمار جمع کرنے اور ان کو درپیش خطرات کا جانچنے کے لیے یہ آسٹریلوی ادارہ اب سینسرز تک رسائی اور اعداد وشمار کے تجزیے کی مفت سہولت پیش کر رہا ہے۔سائنسدان آسٹریلوی ریاست تسمانیہ کے شمالی جزیرے میں قریب 10 ہزار شہد کی مکھیوں اور ان کے چھتوں میں یہ سینسرز نصب کر چکے ہیںسائنسدان آسٹریلوی ریاست تسمانیہ کے شمالی جزیرے میں قریب 10 ہزار شہد کی مکھیوں اور ان کے چھتوں میں یہ سینسرز نصب کر چکے ہیںسی ایس آئی آراوکے شعبہ ہیلتھ اینڈ بائیو سکیورٹی ڈویڑن کے سائنس ڈائریکٹر گیری فِٹ کے مطابق، ہم ان سینسرز کے ذریعے اس تمام ماحول کے بارے میں معلومات جمع کر رہے ہیں جہاں جہاں یہ مکھیاں جاتی ہیں۔وہ مزید کہتے ہیں، اس سے ہمیں ان کے طرز عمل میں تبدیلی کا پتہ چلتا ہے۔ کتنا وقت اور کتنی مرتبہ وہ خوراک جمع کر رہی ہیں، کیا وہ خوراک لے رہی ہیں، کیا وہ پولن جمع کر رہی ہیں یا یہ کہ وہ چھتے کے اندر کیا کر رہی ہیں۔ اس کے بعد ہم دیکھ سکتے ہیں اور نتائج اخذ کر سکتے ہیں کہ وہ مختلف دبا کی کیفیات میں کس طرح کا رد عمل دکھا رہی ہیں۔اب تک سائنسدان آسٹریلوی ریاست تسمانیہ کے شمالی جزیرے میں قریب 10 ہزار شہد کی مکھیوں اور ان کے چھتوں میں یہ سینسرز نصب کر چکے ہیں جبکہ مزید سڈنی اور کینبرا شہر میں مکھیوں کے بارے میں جاننے کے لیے اس ٹیکنالوجی کو استعمال کیا جانا ہے۔فِٹ کے مطابق برازیل میں بھی قریب اتنی ہی تعداد میں مکھیوں کے بارے میں محققین جائزہ لے رہے ہیں

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



10مئی2025ء


فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…