بدھ‬‮ ، 23 اپریل‬‮ 2025 

دنیا بھر میں اوسط عمر کے حوالے سے تحقیقی رپورٹ

datetime 29  اگست‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن (نیوز ڈیسک)ایک تازہ تحقیقی رپورٹ کے مطابق دنیا بھر میں لوگوں کی اوسط عمر میں اضافہ ہوا ہے۔ 1990ءکے بعد سے اوسط عمر میں یہ اضافہ قدرے سست روی سے ہوا ہے۔دنیا کے 188ممالک سے حاصل ہونے والے اعداد و شمار کے مطابق عام لوگوں کی اوسط عمر میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔رپورٹ کے مطابق بیماریوں کے باوجود لوگوں کی اوسط عمر میں اضافہ مثبت صحت مندی کی علامت ہے۔معتبر طبی تحقیقی جریدے لانسیٹ میں شائع ہونے والی تجزیاتی رپورٹ کے مطابق عالمی سطح پر عمومی صحت میں بہتری کی وجہ کئی مثر ادویات کا متعارف کروانا ہے۔مثر ادویات کئی موذی و متعدی امراض کے علاج کے سلسلے میں کامیاب طبی ریسرچ کا نتیجہ ہیں۔طبی جریدے لانسیٹ میں شائع ہونے والی اس تجزیاتی رپورٹ کو مرتب کرنے والی ٹیم کے سربراہ پروفیسر تھیو ووس ہیں اور وہ واشنگٹن یونیورسٹی کے انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ میٹرکس سے وابستہ ہیں۔ پروفیسر ووس کا کہنا ہے کہ دنیا نے صحت کے شعبے میں مثبت ترقی ضرور کی ہے لیکن متعدی امراض کی افزائش اور انسانی جسم میں معذوری کا باعث بننے والی بیماریوں کا چیلنج ابھی باقی ہے۔ووس کے مطابق انسانوں نے اِس چیلنج کا مقابلہ کرنے کے لیے ابھی مثر طریقے ڈھونڈنے ہیں۔پروفیسر تھیو ووس کی تجزیاتی رپورٹ کے مطابق عالمی سطح پر عورتوں اور مردوں کی اوسط عمر میں گزشتہ بیس برس کے عرصے میں چھ فیصد سے زائد اضافہ ہوا ہے۔ رپورٹ کے مطابق سن 1990 میں مردوں اور عورتوں کی اوسط عمر 65.3 برس تھی جو اب دو دہائیوں سے زائد عرصے کے بعد سن 2013 میں 71.5 برس ہو گئی ہے۔ اسی طرح صحت مندی میں بھی پانچ فیصد سے زائد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ سن 1990 میں خواتین کے ساتھ ساتھ مردوں میں صحت کا تناسب 57 فیصد کے قریب تھا جو اب 62 فیصد سے زائد ہو گیا ہے۔صحت مندی کے مجموعی تناسب کے حصول میں ہلاکتوں اور اموات کے اثرات کو بھی مدِ نظر رکھا گیا ہے۔ اِس کے علاوہ انسانوں میں پائی جانے والی مختلف بیماریوں مثلا عوارضِ قلب، نظام تنفس کی بیماریوں، ذیابیطس اور شدید نوعیت کی چوٹوں کو بھی سروے کے دوران شامل کیا گیا اِس سروے کے مطابق سن 1990 کے بعد دنیا کے 188 ملکوں میں صحت مندی کے حوالے سے مثبت شواہد حاصل ہوئے ہیں۔ اِس رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا کہ جنوبی افریقہ، پیراگوئے اور بیلا روس میں زیادہ سے زیادہ اوسط عمر میں کمی واقع ہوئی ہے۔ لیسوتھو میں زیادہ سے زیادہ اوسط عمر بیالیس برس ہے اور یہ دنیا بھر میں سب سے کم ہے جب کہ جاپان میں مجموعی اوسط عمر سب سے زیادہ ہے اور یہ 72 برس سے زائد ہے۔



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…