واشنگٹن(نیوز ڈیسک)ویسے تو آجکل کے جدید دور میں میڈیکل سائنس نے صحت کے ہر شعبے میں ترقی کی ہے تاہم اس نے خاندانی مصوبہ بندی کے کے لئے استعمال کیے جانے والے طریقوں کو بھی جدید خطوط پر استوار کرنے میں اہم کردار اداکیا ہے۔نیشنل سینٹر فار ہیلتھ کی طرف سے پیش کیے گئے اعداد و شمار کے مطابق رواں سال خواتین میںبرتھ کنٹرول کے لئے آئی یوڈی کے استعمال میں پانچ گنا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ڈاکٹر ز کی رائے کے مطابق آئی یو ڈی مانع حمل طریقہ کار ان خواتین کے لئے بہتر ہے جو آئندہ تین،پانچ یا دس سال تک بچے کی پیدائش نہیں چاہتیں۔اگرچہ دنیا بھر میں موجود بیشتر خواتین تین سال کے عرصے میں دو بچوں کی پیدائش ہر گز نہیں چاہتیں۔علاوہ ازیں وہ برتھ کنٹرول کےلئے محفوظ طریقے استعمال کرنا چاہتی ہیں ان خواتین کے لئے آئی یو ڈی سے بہتر کوئی اور انتخاب نہیں ہے۔تاہم پین سٹیٹ کالج آف میڈیسن کے محققین کی حالیہ رپورٹ کے مطابق آجکل خواتین اپنے موجودہ جنسی تعلقات کی حیثیت کے مطابق لمبے عرصے کے لئے منصوبہ بندی کے طریقوں کو اپنا نے کا فیصلہ کرتی ہیں۔محققین کی رائے کے مطابق آئی یو ڈی ان خواتین کے لئے زیادہ موزوں طریقہ کار ہے جو باقاعدگی سے جنسی تعلقات قاعم کرنے کی خواہاں ہوں۔ایسی خواتین میں حاملہ ہونے کے امکانات عام خواتین کی نسبت زیادہ ہوتے ہیں۔وینی پالیمر ہسپتال میںخواتین اور بچوں کی ماہرامراض ڈاکٹر کرسٹین گریوس کا کہنا ہے کہ وہ خواتین جو آئندہ تین ،پانچ یا دس سال کے عرصے کے لئے بچے پیدا نہیں کرنا چاہتیں انکے لیے برتھ کنٹرول کا آئی یو ڈی سے بہتر اور مناسب کوئی طریقہ کار نہیں ہے۔علاوہ ازیں داکٹر چینگ کا کہنا ہے کہ کسی قسم کے مضر اثرات کے باعث ابتدائی دنوں میں آئی یو ڈی کو ہٹایا بھی جا سکتا ہے تاہم یہ ایک تکلیف دہ عمل ہے۔
خاندانی منصوبہ بندی کیلئے آئیوڈی بہترین انتخاب
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
پیٹرول اور ڈیزل سستا کردیا گیا
-
ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں ایسا ریکارڈ قائم جو شاید کبھی نہ ٹوٹ سکے
-
لائبہ اعجاز کیس میں نیا موڑ، پوسٹ مارٹم رپورٹ میں اہم انکشاف
-
عرفان پٹھان کو افغان کرکٹر راشد خان کے گھر دعوت کی ویڈیو مہنگی پڑگئی
-
زلزلے کے جھٹکے
-
صاحبزادہ فرحان نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں ابھیشیک شرما کا بڑا ریکارڈ توڑ دیا
-
پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید کمی کا امکان
-
کراچی : گھر سے 5 افراد کی لاشیں ملنے کا واقعہ : پولیس سرجن ڈاکٹر سمیعہ کا اہم انکشاف
-
اسکولوں کے نئے اوقات کار کا نوٹیفکیشن جاری
-
طلبا اور سرکاری ملازمین کی موجیں، نومبر میں مسلسل 3 چھٹیاں ملنے کا امکان
-
اقرار الحسن کا چار روزہ جسمانی ریمانڈ منظور، این سی سی آئی اے نے عدالت میں پیش کردیا
-
ملک میں سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کی کمی
-
آسٹریلیا میں پاکستانی طالبہ کو کچلنےوالےڈرائیور کی سزا معطل
-
اپنا گھر سکیم، شہریوں کے لیے قرض کا حصول مزید آسان ہوگیا



















































