جمعرات‬‮ ، 09 جنوری‬‮ 2025 

مردوں کی صحت سے وابستہ وہ علامات جنہیں ہرگز نظر انداز نہیں کرنا چاہیے

datetime 28  اگست‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پیشاب میں خون آنے سمیت کئی ایسی علامات ہوتی ہیں جو مردوں کی صحت بگڑنے کی نشاندہی کرتی ہیں۔ بعض اوقات بظاہر معمولی نظر آنے والی علامات کئی جان لیوا امراض کا پیش خیمہ ہوتی ہیں۔ مثال کے طور پر بہت زیادہ شراب پینا ڈپریشن کی علامت اور جنسی تعلق میں کمزوری دل کے امراض کا ابتدائی اشارہ ہو سکتی ہے۔ماہرین نے مردوں کی صحت کے حوالے سے کچھ ایسی ہی علامات بتائی ہیں جنہیں نظرانداز نہیں کیا جانا چاہیے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ مسلسل مردانہ کمزوری محسوس ہو تو سمجھ لینا چاہیے اس مرد کو دل کا کوئی عارضہ لاحق ہو چکا ہے۔
تولیدی اعضاءکو خون کی مناسب فراہمی کی ضرورت ہوتی ہے۔ کمزوری محسوس ہونے کا واضح مطلب یہ ہوتا ہے کہ اس عضو کو خون کی سپلائی مناسب طریقے سے نہیں ہو رہی جس سے سمجھ لینا چاہیے کہ آپ کا دل ٹھیک کام نہیں کر رہا۔ ڈاکٹر پرساد کا کہنا ہے کہ تولیدی اعضائ میں کی خون کی نالیاں باقی جسم کی خون کی نالیوں سے زیادہ باریک ہوتی ہیں اور دل کی کارکردگی کم ہونے سے سب سے پہلے ان نالیوں میں خون کی فراہمی متاثر ہوتی ہے اور مردانہ قوت میں کمی محسوس ہوتی ہے۔ اس لیے جب یہ علامت ظاہر ہو تو فوری طور پر کسی ماہر امراض قلب سے رابطہ کرنا چاہیے۔ ڈاکٹر پروفیسر ایشلے گراسمین کا کہنا ہے کہ بعض اوقات مردوں کے سینے کے ابھار بھی خواتین کی طرح بڑے ہونے لگتے ہیں۔ یہ موٹاپے کی وجہ سے ہوتا ہے، ایسے مردوں کو اپنا وزن کم کرنا چاہیے اور شراب نوشی سے بچنا چاہیے لیکن بعض اوقات مردوں کے سینے کے ابھار موٹاپے نہیں بلکہ ایک بیماری کی وجہ سے بڑھنے شروع ہو جاتے ہیں جسے Gynaecomastia کہتے ہیں۔ اس مرض کا مطلب ہے کہ متاثرہ مرد کی چھاتی میں خواتین کی چھاتی والی بافتیں پیدا ہو رہی ہیں۔ اس بیماری کی وجہ ٹیسٹاسٹرون(Testosterone) اور اوسٹروجن(Oestrogen)نامی ہارمونز میں عدم توازن کی وجہ سے ہوتا ہے۔اوسٹروجن نامی ہارمون چھاتی کی بافتیں بڑھاتا ہے لیکن چونکہ مردوں میں ٹیسٹاسٹرون کی مقدار بہت زیادہ پیدا ہوتی ہے جو اوسٹروجن کے اس عمل کو روک دیتی ہے۔ مردوں میں ان ہارمونز کا بگاڑ سینے کے ابھار بڑھنے کی علامت ہے اور یہ اس بات کی نشانی ہے کہ متاثرہ مرد کا جگر کسی بیماری کی زد میں ہے کیونکہ ان ہارمونز میں بگاڑ اسی وقت پیدا ہوتا ہے جب مرد کے جگر کی کارکردگی متاثر ہو رہی ہو۔
ماہرین کہتے ہیں کہ اگر آپ کو رات کے وقت بار بار پیشاب آتا ہے اور آپ بیدار ہو کر واش روم جاتے ہیں تو اس کا مطلب یہ ہے کہ آپ کے مثانے کے غدود(prostate)بڑھ رہے ہیں یا آپ ان غدودوں کے کینسر میں مبتلا ہو رہے ہیں۔ خصیوں میں بعض اوقات گومڑی سی بن جاتی ہے اور سوجن پیدا ہو جاتی ہے۔ اکثراوقات یہ اتنی زیادہ خطرناک نہیں ہوتی اور اس کے علاج کی ضرورت نہیں ہوتی لیکن اس کی ایک قسم ایسی ہے جو خصیوں کے کینسر کا باعث بنتی ہے۔ اگر کسی مرد کو پیشاب کے ساتھ خون آنے لگے تو اسے سمجھ لینا چاہیے کہ وہ مثانے کے کینسر میں مبتلا ہو چکا ہے اور اسے اس کے علاج کا چارہ کرنا چاہیے۔



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…