کرا چی (نیوز ڈیسک)آپ نے مشہور برانڈ کے کیچپ Heinzکے بارے میں تو ضرور سن رکھا ہوگا اور اکثر اس کیچپ کو مزے لے کر کھایا بھی ہوگا لیکن آپ کو سن کر شاید حیرانی ہو کہ اسرائیلی وزارت صحت نے اسے کیچپ ماننے سے صاف انکار کردیا ہے اور اسے اب ٹماٹو سیزنگ میں شامل کردیا ہے۔
یہ بات قابل ذکر ہے کہ اسرائیلی کمپنی Osemجو کافی بڑی مقدار میں کیچپ اور دیگر اشیاءبناتی ہے Heinzکے خلاف باقاعدہ کمپئین کررہی تھی تاکہ اسے بڑا کاروباری فائدہ ہوسکے۔اسرائیلی کمپنی نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے Heinzکے کیچپ کو یورپی لیبارٹریز میں ٹیسٹ کیا ہے اور اس میں صرف21فیصد ٹماٹر کے اجزائ ملے ہیں جبکہ یہ کمپنی اپنے صارفین کو61فیصد کا کہہ کر کیچپ بیچ رہی ہے۔اسرائیلی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ ٹماٹر کیچپ کہنے کے لئے ضروری ہے کہ اس میں کم از کم 41فیصد ٹماٹر کے اجزائ موجود ہوں۔تاہم بین الاقوامی ماہرین کا ماننا ہے کہ اس کا فائدہ اسرائیلی کمپنی کو ملے گا جو آگے ہی Heinzکے خلاف کام کررہی ہے۔
اگر آپ بھی یہ پراڈکٹ کیچپ سمجھ کر استعمال کرتے ہیں تو یہ خبر ضرور پڑھ لیں
27
اگست 2015
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں