لندن (نیوز ڈیسک) برطانیہ میں 50 لاکھ افرا دکو ذیابیطس کا خطرہ لاحق ہے ۔ شعبہ پبلک ہیلتھ کی جانب سے جاری کردہ اعداد وشمار کے مطابق برطانیہ میں ہر 10 میں سے ایک شہری کے خون میں شوگر کالیول زیادہ ہے جس کی وجہ سے ذیابیطس کی خطرہ بڑھ جاتاہے ۔ اس سے قبل بھی برطانیہ میں 33 لاکھ افراد ذیابیطس کا شکار ہیں جبکہ غیر صحت مندانہ لائف ستائل اور موٹا پے کی وجہ سے بھی دنیا بھر میں ذیابطیس کا تناسب بڑھ رہا ہے ۔ یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ برطانیہ میں شعبہ صحت پر سال ذیابیطس کے علاج پر 8.8 ارب پاونڈ خرچ کررہاہے
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں