جمعرات‬‮ ، 09 جنوری‬‮ 2025 

سال 2050 تک ذہنی مریضوں کی تعداد 3 گنا بڑھ جائے گی، رپورٹ

datetime 26  اگست‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پیرس(نیوز ڈیسک) اس وقت دنیا میں ڈیمنشیا کے 4 کروڑ 70 لاکھ مریض ہیں اور سال 2050 تک ان کی تعداد بڑھ کر 13 کروڑ 20 لاکھ سے تجاوز کرجائے گی۔امریکی ادارے کی جانب سے الزائیمر پر 2015 میں جاری ایک رپورٹ کے مطابق جیسے جیسے آبادی بڑھتی جائے گی ویسے ویسے دماغی امراض بڑھتے جائیں گے۔ رپورٹ کے مطابق اس وقت دنیا میں 90 کروڑ افراد کی عمر 60 سال یا اس سے زائد ہے اور اگلے 35 برس میں امیر ممالک میں ان کی تعداد 65 فیصد بڑھے گی جب کہ اوسط ا?مدنی والے ممالک میں 185 فیصد اور غریب ترین ممالک میں 239 فیصد اضافہ ہوگا جس کا مطلب ہے کہ غریب ممالک پر ان کا بوجھ سب سے زیادہ پڑے گا۔ رپورٹ میں کہا گیا ہےکہ سال 2010 کے مقابلے میں اس سال ڈیمنشیا اور دوسرے دماغی مریضوں کی تعداد میں 30 فیصد اضافہ دیکھا گیا ہے اور سال 2050 تک اس طرح مجموعی طور پر ذہنی مریضوں کی تعداد میں 3 گنا تک اضافہ ہوجائے گا۔
ماہرین کے مطابق بزرگوں میں دماغی امراض سے ان کی دواو¿ں کا خرچ یکلخت بڑھ جاتا ہے اور ان کے لیے مسلسل نگہداشت کی ضرورت بھی ہوتی ہے۔ رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ دماغی امراض کے بڑھنے سے ماہرین اورخاص اسپتالوں کی ضرورت بھی بڑھے گی جس کے لیے منصوبہ بندی کی ضرورت ہے۔
واضح رہے کہ ڈیمنشیا بہت سے دماغی عارضوں کے مجموعے کو کہتے ہیں جس میں سوچنے ، تجزیہ کرنے اور یاد رکھنے کی صلاحیتیں رفتہ رفتہ کم ہوتی جاتی ہیں جب کہ ڈیمنشیا کے نصف کیسز میں الزائیمر کا مرض سرِفہرست ہے۔



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…