پیر‬‮ ، 13 اکتوبر‬‮ 2025 

 اونچی ایڑی کے زیادہ استعمال کے چھ نقصانات سامنے آگئے

datetime 25  اگست‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(نیوز ڈیسک)ہاورڈ یونیورسٹی میں کرائے جانے والی ایک اسٹڈی میں اونچی ایڑی کے زیادہ استعمال کے چھ نقصانات سامنے آئے ہیں۔سٹڈی کے مطابق اونچی ایڑی والے جوتوں سے گھٹنوں اور جوڑوں پر دباو¿ بڑھ جاتا ہے۔
دوسرے یہ کہ ہائی ہیل کے مسلسل استعمال سے اوسٹیو آرتھرائٹس کا خطرہ کئی گنا بڑھ جاتا ہے۔ اس بیماری میں ہڈیوں میں ٹوٹ پھوٹ ہونے لگتی ہے۔ خیال رہے کہ اس کا خطرہ مردوں کے مقابلے میں عورتوں میں دو گنا زیادہ ہوتا ہے۔تیسرا نقصان یہ ہے کہ ہائی ہیلز کے سبب آپ کے جوڑوں اور گھٹنوں کے علاوہ کولہے کی ہڈیوں اور ریڑھ کی ہڈی پر بھی اضافی دباو¿ پڑتا ہے۔ اگر ایسے جوتوں کا مسلسل استعمال کیا جائے تو یہ تکلیف مستقل شکل اختیار کر سکتی ہے۔چوتھی بیماری جو اس سے ہوتی ہے وہ یہ ہے کہ اونچی ایڑی کے استعمال سے ہڈیوں کے علاوہ آپ کے پٹھے بھی اضافی دباو¿ کا شکار ہوتے ہیں۔ ایسے جوتوں کے مسلسل استعمال سے ٹانگوں، کولہوں اور ریڑھ کی ہڈی کے درد سیاٹیکا اور دیگر پیچیدگیوں کے خطرات میں اضافہ ہو جاتا ہے۔
پانچواں عارضہ یہ ہے کہ اونچی ایڑھی کے سبب محض آپ کی گھٹنے، کولہے اور ریڑھ کی ہڈی ہی متاثر نہیں ہوتے بلکہ اس کے مضر اثرات آپ کی گردن تک بھی پہنچتے ہیں۔ ایسے جوتوں کے مسلسل استعمال سے سے آپ گردن میں مستتقل درد کا شکار بھی ہو سکتے ہیں۔واشنگٹن پوسٹ کی ایک رپورٹ کے مطابق چھٹا نقص یہ ہے کہ ہائی ہیلز کے مستقل استعمال سے ٹانگوں کی ہڈیاں کمزور ہو جاتی ہیں، جس کی وجہ سے ان میں نہ صرف تکلیف ہوتی ہے بلکہ فریکچر کا خطرہ بھی موجود رہتا ہے۔



کالم



دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ


میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…