پیر‬‮ ، 13 اکتوبر‬‮ 2025 

مسلسل 10 روز تک سونے والی لڑکی کو ڈاکٹروں نے لاعلاج قرار دے دیا

datetime 25  اگست‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایڈیلیڈ(نیوز ڈیسک) آسٹریلیا کی شہری جارجیا گرین ایک نادر ذہنی بیماری میں مبتلا ہیں اور وہ دس دن تک لگاتار نیند کی آغوش میں چلی جاتی ہیں اور ایک لمحے کے لیے بھی آنکھ نہیں کھولتیں۔ڈاکٹروں کے مطابق جارجیا گرین کلائین لیون سنڈروم مرض میں مبتلا ہیں جو کروڑوں افراد میں سے کسی ایک کو متاثر کرتا ہے اور اس مرض کا اب تک کوئی علاج دریافت نہیں ہوسکا ہے۔ آسٹریلیا کی رہائشی اس لڑکی کو نیند سے پہلے ذہنی دھندلاہٹ کا سامنا ہوتا ہے اور اس کے بعد گویا ایسا لگتا ہے کہ انہیں ناک آو¿ٹ کردیا گیا ہے اور وہ کئی دنوں تک کے لیے سوجاتی ہیں۔خون کے کئی ٹیسٹ، ایم آرآئی، دماغی ٹیسٹ اور ذہنی مراقبے کے بعد اندازہ لگایا گیا ہے کہ انہیں کلائین لیون کا پیچیدہ مرض لاحق ہے۔ مرگی کی طرح اس مرض کے بھی دورے پڑتے ہیں لیکن عام حالات میں مریض 12 سے 18 گھنٹے تک سوتا ہے لیکن جارجیا 10 روز تک مسلسل سوتی رہتی ہیں اور اس کے بعد اگلے 24 گھنٹے تک انہیں نیند نہیں آتی اور دوہفتوں بعد وہ معمول پر آجاتی ہیں لیکن اس بیماری سے ان کی پڑھائی، دوستوں کے ساتھ میل جول اور دیگر امور شدید متاثر ہورہے ہیں۔ اسی طرح وہ کئی مرتبہ اپنے امتحانات دینے سے بھی قاصررہی ہیں۔جارجیا کا کہنا ہے کہ وہ اب تک 35 مرتبہ اس مرض کے دوروں کا شکارہوکراپنی زندگی کے قیمتی سال اس مرض میں ضائع کرچکی ہیں۔ ماہرین کے مطابق 30 سال کی عمر تک ان کے دوروں میں کمی واقع ہوگی لیکن اس کے لیے جارجیا کو اگلے 10 سال کا انتظارکرنا ہوگا۔



کالم



دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ


میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…